پنجاب حکومت کی کارکردگی،ٹک ٹاکر کو ادائیگیاں،سوشل میڈیا پر مریم پر تنقید

0
139
maryam

پنجاب حکومت کی جانب سے ٹک ٹاکر او ر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو حکومت کی کارکردگی پر ویڈیو بنانے کے لئے کہنا مہنگا پڑ گیا

پنجاب حکومت نے مبینہ طور پر ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو ادائیگیاں کرنی تھیں، تا ہم سوشل میڈیا پر شور مچ گیا اور ٹک ٹاکر،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے پنجاب حکومت کی حمایت میں ویڈیو بنانے سے انکار کر دیا،جنہوں نے ویڈیو بنائی تھی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کر دی ، صبا فیصل نے ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کرنے پر ڈیلیٹ کر دی گئی،رائے ثاقب کھرل کہتے ہیں کہ صبا فیصل صاحبہ نے وڈیو ڈیلیٹ کر دی؟ پیمنٹ بھی واپس کرنی پڑے گی؟

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آر اے شہزاد کہتے ہیں کہ 64کروڑ کی تشہیری کمپین تو پنجاب حکومت نے کر لی اب جو یہ گند اس سے نکلا اور عجیب بدتمیزی شروع ہوئی اس کو سمیٹنے پر کتنا پیسہ لگے گا ؟آج کا دور ٹاگیٹڈ کمپین کا ہے ایسے چولوں پر اتنا پیسہ کیوں پھینکا ؟یہ تو وہ جن کی ہر روز سیکس ویڈیو لیک ہو رہی ہوتی ہیں

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ہیڈ صفدر لغاری ٹویٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جنہوں نے پیڈ ٹک ٹاکرز اور پیڈ صحافیوں کے ذریعے اپنے حق میں کمپین چلوائی جنہوں نے ان کے ذریعے سوشل میڈیا پر 350 ڈیم بنائیں بلین ٹری منصوبہ لگایا 50 لاکھ گھر بنائے 1 کروڑ نوکریاں دی ریاست مدینہ بنائی اور جب کارکردگی رپورٹ دکھانے کی باری آئی تو کہا ہم مصروف تھے۔۔۔ آج یہ لوگ مسلم لیگ ن پر پیڈ کمپین کی بات کریں گے اللہ کی شان ہے

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے سینئر بیورو کریٹس کے لئے گھروں کی تعمیرکے حوالہ سے بھی پنجاب حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے، پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اگرچہ وضاحت دی ہے کہ پنجاب حکومت نے کسی افسر کو گھر دینے کی منظوری نہیں دی بلکہ یہ نگران حکومت کا فیصلہ تھا، سوشل میڈیا صارفین اس پر بھی برہم ہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں تو ایسے میں حکومت گھروں کی تعمیر کر رہی ہے، ان گھروں کی تعمیر پر جو خرچ کیا جا رہا اس سے عوام کو ریلیف دیا جا سکتا تھا،

آر اے شہزاد کہتے ہیں کہ اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی مراعات بڑھانے کا بل منظور ہوا اسمبلی سکریٹیریٹ کے ملازمین کی تنخواہیں دگنی کی گئیں سرکاری افسران کے دفاتر کی آرائش پر کروڑوں لگا رہے ہیں آئی فون پندرہ پرو میکس لے کر دے رہے ہیں رہائش گاہیں تعمیر کر رہے اور پھر بجلی کے ظالمانہ بل بھجوا رہے ہیں پیٹرول کی قیمت بڑھا دی گئی ہے مگر اسے پراپیگنڈا بھی کہہ رہے ہیں اور چمچگان اور درباریوں کی فرمائش اس پر تنقید مت کریں اس پر بھی حکمرانوں کی تعریفیں لکھیں

ایک اورپوسٹ میں شہزاد کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات نے تسلیم کیا کہ اس پنجاب حکومے نے بیس کروڑ دئیے اعتراض گھروں کی منظوری پر نہی تعمیر پر ہو رہا نگران حکومت کوئی حدیث نہی لکھ گئی تھی کہ آپ نے مجبوری میں چھ سو کنال پر گھر بنانے شروع کر دئیے ،فیک نیوز لکھنے سے خبر فیک نہیں ہو جاتی ہے ایک تو افسران کو عیاشی کرواتے اوپر سے ڈھٹائی بھی دیکھاتے ہیں

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

صحافی امجد حسین بخاری کہتے ہیں کہ سرکاری دستاویز کے مطابق مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی تشہیر پر پنجاب حکومت 64 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ اس دوران ٹی وی پر 32 کروڑ ,پرنٹ میڈیا 10 کروڑ ،ڈیجیٹل میڈیا 12 کروڑ 50 لاکھ، ڈیجیٹل سٹریمرز پر 10 کروڑ روپے خر چ کئے جا رہے ہیں ، کیا آپ جانتے ہیں اتنے پیسوں سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے 1 لاکھ 68 ہزار 421 صارفین کے بجلی کے بل ادا کئے جاسکتے ہیں

Leave a reply