پنجاب حکومت نے لاہور میں ر ینجرز کو طلب کر لیا

0
54

عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا-

باغی ٹی وی:ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کو کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے طلب کیا گیا ہے لہٰذا آج صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک اور اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی گئی ہے-

پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی

نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جا رہی ہے۔

عامر میر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے دفعہ 144 لگائی جا رہی ہےانتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھاعمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، مجھے پتا ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، یہ کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔

پی ایس ایل 8: نمائشی ویمنز لیگ ایمازونز نے جیت لی

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی درخواست پراجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کو مراسلہ بھی لکھا-

مراسلے میں کہا گیا کہ 11 فروری کو ہونے والی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی میں ریلی کے بارے میں جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ متعدد تھریٹ الرٹس موصول ہوئے ہیں جو خاص طور پر لاہور میں اجتماعات اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی نشاندہی کرتے ہیں لہٰذا ممکنہ خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی قیادت کی سیکیورٹی کے حوالے سے حساسیت کے پیش نظر ریلی جاری رکھنا مناسب نہیں ہے۔

مزید کہا گیا کہ پی ایس ایل میچ سمیت پہلے سے طے شدہ ایونٹس کی وجہ سے سیکیورٹی کے اہلکار پہلے ہی کم ہیں، جشن بہاراں کے واقعات اور مردم شماری کے دوران شمار کنندگان کا تحفظ بھی یقینی بنانا ہے لہذا ریلی کو دوبارہ ترتیب دینے کی سفارش کی جاتی ہے۔

تُونس کے صدر کا شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا ارادہ

ڈی سی او آفس کی جانب سے مراسلے میں مزید کہا گیا کہ لاہور میں ریلی کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا، ڈی سی آفس نے پی ٹی آئی کو ریلی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

Leave a reply