سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے چونکا دینے والے انکشاف میں کہا ہے کہ سندھ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پنجاب سے آٹا خریدا جو پنجاب حکومت نے ضبط کت لیا-

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے بدھ کو پنجاب بارڈر پر ان ٹرکوں کو ضبط کیا اور ایف آئی آر درج کرائی پاکستان تحریک انصاف بار بار تمام حدیں پار کر رہی ہے پہلے انہوں نے ایک جعلی مہم شروع کی اور اب وہ امدادی اشیاء روک رہے ہیں۔


شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ پی ڈی ایم اے نے مون سون 2022 کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر سندھ کے مختلف اضلاع کے لیے 300,000 راشن بیگز خریدے یہ راشن بیگز 3,450 روپے فی راشن بیگ کے نرخوں پر خریدے گئے تھے جن میں تمام قابل اطلاق ٹیکس، پیکنگ بوریاں اور ٹرانسپورٹیشن چارجز شامل تھے۔

راشن کے تھیلوں میں سنرج آٹا، گرم مسالہ، ماچس کا ڈبہ، چاول، دال چنا، ویجیٹبل آئل ، نمک، چینی، چائے، دودھ کا پاؤڈر اور لال مرچ شامل ہیں-

اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کے ساتھ سید آباد نائب تحصیلدار جام عبدالستار نے ٹرک کو روک کر کھانے پینے کی اشیاء ضبط کر لیں۔ نائب تحصیلدار نے ایف آئی آر درج کرائی اور الزام لگایا کہ ٹرک آٹا جمع کر رہا تھا۔

بلوچستان میں سیلاب کے باعث مزید 3 اموات،میڈیکل کیمپ نہ ہونے سے بچے مختلف امراض کا…

سندھ کے سیلاب متاثرین تک جو آٹا پہنچنا تھا، وہ ضبط کر لیا گیا اور اب صادق آباد کی ضلعی انتظامیہ اسے سرکاری نرخوں پر فروخت کرے گی ایف آئی آر پنجاب پریوینشن ہورڈنگ ایکٹ 2022 کے تحت درج کی گئی۔

شرجیل انعام میمن کی ٹوئٹ پر سینیٹر سحر کامران نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، یہ پاکستانی عوام کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔


سحر کامران نے کہا کہ سیلاب زدہ لوگوں کو ریلیف سے محروم رکھنا، بین الاقوامی ڈونرز کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم اور اب آٹے کی سپلائی روکنے کی سازش انتہائی خطرناک ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

Shares: