پنجاب حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر لاہور کی زمین پر قبضہ کر لیا

0
59

پنجاب حکومت نے لاہور میں پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کی زمین پر قبضہ کر لیا

باغی ٹی وی نے پنجاب حکومت کا ایک اور اسکینڈل بریک کردیا ہے جس میں پی ٹی آئی کی زیر قیادت صوبائی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ (PSB) کے کوچنگ سینٹر کی زمین پر قبضہ کر لیا ہے. یکم دسمبر (آج) کو ڈائریکٹر جنرل، پاکستان سپورٹس بورڈ، اسلام آباد کو کوچنگ سنٹر کے زمینی امور کے بارے میں خط لکھا گیا ہے۔


درخواست میں لکھا گیا ہے: ” ہم نے بارہاں لاہور کوچنگ سینٹر پر قبضہ کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی خراب نیت کے بارے میں اپنی شکایات اور خدشات کو پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔” جبکہ اس خط میں استدعا کی گئی کہ ’’پاکستان اسپورٹس بورڈ (ہیڈ کواٹر) کو چاہیے کہ وہ مرکز اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مفادات کو بچانے کی پوری کوشش کرے۔‘‘ اس میں مزید بتایا گیا کہ ہمارے ادارے میں یہاں تقریباً 43 ملازمین PSB کی چھتری تلے کام کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا کا فیصلہ، میچ شروع
بلوچستان اسمبلی کے سامنے 8 روز سے جاری پشین بچاؤ تحریک کا دھرنا ختم
ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے
علاوہ ازیں اس خط میں لکھا گیا کہ؛ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے نومبر 1965 کو ایک قرارداد کے ذریعے تقریباً 20 ایکڑ اراضی ایک مستقل اسپورٹس ٹریننگ اینڈ کوچنگ سنٹر کے قیام کے لیے مختص کی تھی جس کے لیے زمین کا مکمل کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس ہو گا۔ جبکہ یہ دعوٰی بھی کیا گیا کہ؛ حیران کن بات یہ ہے کہ 30 نومبر کو ایم ایس تووان (پرائیویٹ) لمیٹڈ مقامی پولیس کے ساتھ زبردستی سینٹر کے احاطے میں داخل ہوئے اور مین گیٹ کے داخلی دروازے کے بائیں جانب 10 کنال کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا جہاں ہماری والی بال کے کورٹ اور باکسنگ رنگ تھے کو انہوں نے ہٹا کر پھینک دیا.

مزید یہ بھی کہا کہ یہ کل دس کنال ہے جس پر انہوں نے قبضہ کیا اور یہ سارا کچھ انہوں نے رات کے وقت زبردستی کیا ہے لہٰذا مندرجہ بالا کی روشنی میں درخواست کی جاتی ہے کہ اس معاملے کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں تاکہ زمین کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔ تاہم خیال رہے کہ اس حوالے پنجاب حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کا موقف لینے کیلئے باغی ٹی وی نے ان سے رابطہ کیا مگر کوئی جواب موصول نہیں ہے،

Leave a reply