پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ضمنی امتحانات فوری روکنے کا حکم دے دیا
پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ضمنی امتحانات فوری روکنے کا حکم دے دیا
باغی ٹی وی : پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ضمنی امتحانات فوری روکنے کا حکم دے دیا یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز کا ایم بی بی ایس ضمنی امتحانات حکومتی اجازت کے بغیر لینے کا انکشاف ہوا ہے سیکرٹری صحت نبیل اعوان نے یو ایچ ایس کے غیرذمہ درانہ رویہ پر سخت نوٹس لیا ہے. مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے امتحانات فوری روکے جائیں، امتحانات کا انعقاد نیشنل سٹریجی کمیٹی کا اختیار ہے،
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا، فیصلے کی وجہ سے طلبا اور والدین کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا.پرائیویٹ کالج کے طلبا کے فیس کا معاملہ الگ سے دیکھا جائے گا،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے آج سے ایم بی بی ایس کے ضمنی امتحانات کا آغاز کیا تھا