پنجاب کے چیف سیکرٹری کے مسلسل رد و بدل کا عمل حکومت پر سخت سوال اٹھانے لگا، مبشر لقمان

0
39

پنجاب کے چیف سیکرٹری کے مسلسل رد و بدل کا عمل حکومت پر سخت سوال اٹھانے لگا، مبشر لقمان

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر اینکر پرسن و صحافی مبشر لقمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ‌پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک اور پنجاب کا چیف سیکٹری تبدیل کیا جاتا ہے تودو سال کے اندر یہ پانچواں سیکرٹری ہو گا جو تبدیل کیا جارہا ہے . اگر ایسا ہی ہے تو پھر حکومت سے سخت اور تلخ‌ سوالات کرنے چاہیے،

واضح‌رہے کہ اس سے قبل خیال رہے کہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کو ہٹانے کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہونیوالی ملاقا ت میں کیا گیا تھا اور جواد رفیق ملک کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینا ت کیا گیا ہے۔ اسی طرح چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے تبادلے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا ۔ درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب‘ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن‘ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں جاری پالیسیاں چیف سیکرٹری کے تبادلے سے متاثر ہونگی۔

Leave a reply