عدالت نے ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روک دیا،سیکرٹری داخلہ،آئی جی طلب

0
69

عدالت نے ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روک دیا،سیکرٹری داخلہ،آئی جی طلب
وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی کی اندراج مقدمہ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ،دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی آر درج ہوئی ہے؟ وکیل نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے سیل کر دی گئی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایس ایس پی سے سوال کیا کہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں کیا ہو رہا ہے؟ احتجاج کرنے والے بلوچستان کے طلباکی بات سنی جانی چاہیے، ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت میں کہا کہ پولیس کے 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں،عدالت نے کہا کہ عدالت کی حدود میں کسی کی آواز دبائی جائے برداشت نہیں کریں گے، کسی کی بھی بالخصوص بلوچستان کے طلبا کی آواز دبانے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی،طلباء کی آواز دبانا درحقیقت بغاوت ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے طلباء زخمی ہوئے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ یہ عدالت ایک کمیشن تشکیل دے، ایس ایس پی صاحب آپ اس کیس میں کسی کو گرفتار نہیں کرینگے،یہاں پر ایک آئین ہے اور عدالت تنقیدی آوازیں دبانے کی کوشش برداشت نہیں کریگی،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ تینوں افسران 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے معاونت طلب کر لی

قبل ازیں وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی کی جانب سے اندارج مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی فورا فراہم کرنے اور اس کا آپریشن معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے .ایمان مزاری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر سیل کرنا اور کاپی فراہم نا کرنا قانون کی خلاف ورزی قرار دیا جائے ، ایف آئی آر کی کاپی اور وقوعہ کا تمام ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، پریس کلب کے باہر پولیس نے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا پھر مقدمہ درج کیا، پولیس ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے سے بھی انکاری ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے،معلوم ہوا کہ پولیس نے مقدمہ درج کیا،میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہی معلوم ہوا کہ ایف آئی آر میں بغاوت کی دفعات شامل ہیں،عدالت میں دائر درخواست میں سیکریٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار فریق ہیں جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کے وکلا عثمان وڑائچ،بابر حیات سمور،آفتاب عالم و دیگر نے درخواست دائر کی

پریس کلب کے سامنے مجمع خلاف قانون کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے اس سلسلہ میں غداری کے جرم کے تحت کوئی بھی ایف آئی آر درج نہ کی ہے۔ ایف آئی آر میں غداری کی دفعہ کے متعلق چلنے والی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔ایف آئی آر میں محسن داوڑ سمیت کسی بھی پارلیمنٹیرین کا نام بھی شامل نہیں۔مظاہرین کو اسلام آباد انتظامیہ نے پریس کلب تک احتجاج محدود رکھنے کا کہا مظاہرین نے اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات سے انکار کردیا اور پولیس کے ساتھ مزاحمت شروع کردی۔ اس مزاحمت کے دوران تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔اس واقعہ پر قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی۔ایف آئی آر درج میں صرف مجمع خلاف قانون میں شامل اور ان کو اشتعال دلانے والے افراد کا نام شامل کیا گیا۔ایف آئی آر میں نہ ہی کسی پارلیمنٹیرین کا نام شامل کیا گیا نہ ہی غداری کی دفعہ لگائی گئی۔ایک مجمع خلاف قانون کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔پچھلے دو دن سے بھی مظاہرین پریس کلب پر موجود ہیں چونکہ وہ پر امن ہیں ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی ہے۔کیس کی تفتیش بھی میرٹ پر کی جائے گی۔

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

Leave a reply