ورلڈ بیچ گیمز: پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا

0
47

دوحہ :پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت کرکشمریوں کے نام کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے قطر میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز کے ریسلنگ مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔فائنل میں انعام بٹ نے جارجیا کے مارسا گشولی کو دو کے مقابلے میں پانچ پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

شہزادہ اورشہزادی پاکستان پہنچ گئے، استقبال کس نے کیا خبرآگئی

گروپ سٹیج میں انعام بٹ نے 90 کلو گرام کیٹگری میں اپنے چاروں میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے پرتگال کے اداؤ رافیل، آذربائیجان کے کنان علیو، ترکی کے مرات اوزکان اور جارجیا کے ڈیٹو مارسا گشیلی کو شکست سے دو چار کیا۔
سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ سپین کے پیڈرو جیسنٹو گارشیا کے ساتھ تھا جس میں انہوں نے صفر کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

2424 افراد قتل کردیئے گئے ، کیوں اور کیسے قتل ہوئے ،خطرناک رپورٹ آگئی

خیال رہے کہ انعام بٹ قطر ورلڈ بیچ گیمز 2019 میں حصہ لینے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔قطر جانے سے قبل انعام بٹ نے پاکستانی عوام سے کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا تھا کہ اپنی جیت کو کشمیری بہن بھائیوں کے نام کروں گا۔واضح رہے کہ انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سونے کے دو تمغے جیت رکھے ہیں۔

نئی کھچڑی پک گئی، مولانا پرشدید بداعتمادی، ن لیگ تین حصوں میں‌بٹ گئی

Leave a reply