پنجاب کے دو بڑے شہروں میں دو پولیس مقابلے،5 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

0
34

پنجاب کے دو بڑے شہروں میں دو پولیس مقابلے،5 ڈاکو ہلاک، ایک اہلکار شہید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے دو بڑے شہروں میں‌ ہونیوالے پولیس مقابلوں میں 5 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا

پہلا پولیس مقابلہ پنجاب کے ضلع قصور میں ہوا،پولیس حکام کے مطابق پیر والا روڈ کے قریب اس وقت پولیس مقابلہ ہوا، جب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک اہل کار شہید ہو گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک اور ان کے ساتھی فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت کانسٹیبل فیصل کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا. واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

آئی جی پنجاب نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کانسٹبل کے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کو نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے

دوسرا مقابلہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ہوا، پولیس کے مطابق شیخوپورہ میں چٹی کوٹھی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ڈاکو مارے گئے ،پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس آن پہنچی اور مقابلے کا آغاز ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرا میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا

Leave a reply