وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا6 واں اجلاس ہوا
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا،کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دے دی،پنجاب میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا،محمد نوازشریف کسان کارڈ کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی گئی،گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ڈائریکٹ کیش سبسڈی دینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار کے لئے پنجاب کے سارے وسائل حاضر ہیں۔آڑھتی اور دیگرمڈل مین کو کسان کے استحصال کی اجازت نہیں دے سکتے۔میری نیت ہے اللہ کی مخلوق کیلئے روٹی سستی ہو۔
فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔مریم نواز
پنجاب میں فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے پر اتفاق کیا گیا،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لئے 10ارب سیڈ منی دینے پر اتفاق کیا گیا،چینی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کیمپس قائم کرنے پر قائل کرنے پر سی ای او سی بی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا گیا،ریاض سے سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لئے تیار ہے،آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاور بنیں گے،فوری طور پر ٹوئین ٹاور بنائے جائیں گے۔ مئی میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کی لانچنگ کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چیف سیکرٹری کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے قابل پروفیشنل لوگوں کا ایک پول بنانے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔
پنجاب میں دفعہ 144کے نفاذ کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کو تفویض کرنے کی منظوری دی گئی، عوامی نمائندوں کے انتخاب تک بلدیاتی اداروں میں اے ڈی سی آر کی جگہ اے ڈی سی کوچارج دینے کی منظوری دی گئی، گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا،پرسنلائزڈ / وینٹی نمبر پلیٹس کے ڈیزائن کی منظوری کے لئے افسرکی تعیناتی کی منظوری دی گئی،پنجاب کی ہر منسٹری کا پرفارمنس آڈٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا،مری کے نواحی گاؤں پرینہ میں لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ افراد کی مالی امداد کیلئے فنڈز کی منظوری،10لاکھ روپے فی گھر ملیں گے ،محکمہ سپیشلائز اینڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ڈیپارٹمنٹ،ٹیچنگ ہسپتالوں اوردیگر فیلڈ آفیسز کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکی کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی،پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشن ایکٹ 2003ء کے تحت گوجرانوالہ میڈیکل کالج کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل دی گئی،پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹیٹیوشن ایکٹ 2003ء کے تحت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے بورڈ آف مینجمنٹ کی تشکیل دی گئی،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے آئی آر ایم این سی ایچ اورنیوٹریشن پروگرام کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی،ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن، ڈی جی ایچ ایس پنجاب،لاہورمیں کنٹریکٹ تعیناتی میں توسیع کی منظوری دی گئی،محکمہ توانائی کے ری کنسیلی ایشن سیل کے 14ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی،کنٹریکٹ میں توسیع کابینہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوگی، ایڈووکیٹ جنرل کوکنٹریکٹ پالیسی میں ترمیم کی ہدایت کر دی گئی،ضلع چکوال کے علاقے چوا سیدن شاہ کے سیمنٹ پلانٹ پراجیکٹ میں 350ملین ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی،3 نئے سیمنٹ پلانٹ قائم کرنے اور چار سیمنٹ پلانٹس کی توسیع کرنے کیلئے این او سی کی اصولی منظوری دی گئی،مہاجر برانچ کینال فتح پور مہرہ ضلع خوشاب سے سوڈا ایش پلانٹ کے لیے پانی کی فراہمی کیلئے براہ راست آؤٹ لٹ کی درخواست کی منظوری دی گئی،آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے وزیراعلی پنجاب نے مہاجر برانچ کینال کی ری ماڈلنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں جو انڈسٹری اور سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے اسے روکنا نہیں چاہئے۔
فیصل آباد میں الائیڈ مور سے سمال انڈسٹریل سٹیٹ روڈ کو کیپٹن ڈاکٹر محمد بلال خلیل شہید روڈ کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی،محمد افضل خان کھوکھر کی پنجاب ماڈل بازارمینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی گئی،سموگ کے سدباب کے لئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، پنجاب اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری دی گئی،تعلیم کا معیار اور رسائی پراجیکٹ کے مجوزہ نتائج کے حوالے سے مذاکرات کی منظوری دی گئی،یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی،انٹرویو کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے وائس چانسلرزامیدوار کے لئے 75فیصد سے 80 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی،سی ای او فیڈمک کی برطرفی اور قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ
اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف
مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست
میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز