مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں

درخت لگائیں، آنے والی نسلوں کو بچائیں تحریر:ملک ظفراقبال درخت لگانا صدقہ...

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے...

پی آئی اے کی پرواز کا ’لاپتا پہیہ‘ کراچی ایئرپورٹ سے مل گیا

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی کراچی...

پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کا ٹیسٹ بالکل مفت،ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،پروفیسرڈاکٹرشمسہ،ڈاکٹرحسین جعفری،ڈاکٹرز،نرسز اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔آگاہی سیمینارکاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالد مسعود گوندل،پروفیسرڈاکٹرشمسہ اور ڈاکٹر حسین جعفری نے اپنی تقاریرکے ذریعے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کی اہمیت اجاگرکی۔وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالد مسعود گوندل نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو سوونئیربھی پیش کیا۔ ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کی مناسبت سے انتہائی شاندار آگاہی سیمینارمنعقد کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد اور شاباش دیتی ہوں۔ آ ج ہم انتہائی اہم موضوع پرروشنی ڈالنے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔ایک ڈاکٹر کیلئے سب سے اہم اس کے مریض کا علاج معالجہ اور صحت یاب ہونا ہوتا ہے۔مریض سے پوچھ کر اس کا علاج کرنا ہر ڈاکٹرکی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پوری دنیامیں ہرسال ہسپتالوں میں غفلت کے باعث ہزاروں مریض جان کھوبیٹھتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو جراثیم سے پاک ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈاکٹریا نرس کو مریض کو دوائی دینے یاانجکشن لگانے سے پہلے اجازت لینی چاہئے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے محفوظ علاج کے حوالہ سے نرسوں کی تربیت انتہائی اشدضروری ہے۔

پنجاب میں دنیاکاسب سے بڑاتھیلیسمیاء پروگرام چلارہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کاعمل فروری سے ہی شروع کردیا تھا۔ایک ڈاکٹرکو علاج معالجہ سے پہلے سارے سائیڈافیکٹ کے بارے مریض کو آگاہ کرناچاہئے۔ڈاکٹرزکی خوش اخلاقی سے ہی مریض آدھا ٹھیک ہوجاتاہے۔ ڈاکٹرکی زبان کی مٹھاس ہی کسی مریض کے علاج معالجہ کی بنیاد ہوتی ہے۔ بطورانسان ہمیں کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ کوئی ڈاکٹرکسی بھی مریض کا نقصان نہیں کرسکتا ہے۔ڈاکٹری ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے۔وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مارکیٹ میں پیناڈول گولیوں کی قلت کا سامناہے ۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ہمارے اندرعوام پرمشکل آتے ہی ذخیرہ اندوزی کی بیماری پڑگئی ہے۔کراچی کے وئیرہاؤس سے بڑی تعدادمیں ادویات کی برآمدگی انتہائی افسوس ناک ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کا ٹیسٹ بالکل مفت ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکی تفصیلات کے مطابق 3 کروڑپیناڈول گولیاں دستیاب ہیں۔ایم ایس اور پرنسپل کی تعیناتی کیلئے آن لائن پورٹل کھول دیاہے۔عمران خان کی حکومت نے مشکل وقت میں بھی عوام کو ریلیف دیاتھا۔اس وقت وفاقی حکومت کی گڈگورننس بالکل ناکام ہوچکی ہے

انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

پروفیسر ڈاکٹرخالد مسعود گوندل نے کہا کہ خدمت کے اسی جذبہ کے تحت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز مسلسل جنوبی پنجاب اور سندھ میں جاکر سیلاب زدگان کی خدمت کررہے ہیں۔حکومت سندھ نے ڈاکٹرزکی ٹیمیں بھجوا کرسیلاب زدگان کی خدمت کرنے پر حکومت پنجا ب کا شکریہ ادا کیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ہمارا فخر ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan