لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججز کے تقرر و تبادلے کردیئے

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے 11 سیشن ججز جبکہ 54 ایڈیشنل سیشن ججز سمیت ایک سول جج کے تقرر تبادلے کیے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا-

پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے

نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج ملتان مشتاق اوجلہ کو اٹک تعینات کردیا، سیشن جج اٹک محمد اکرم کو خانیوال تعینات کردیا ہے جبکہ سیشن جج ابراہیم کو راجن پور سے لیہ تعینات کردیا گیا سیشن جج شاہد اسلام کو بھکر ،شوکت کمال کو وہاڑی تعینات کردیا گیا ہے –

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیشن جج لیہ غفار مہتاب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے
ایڈیشنل سیشن جج دلدار شاہ کو خانیوال سے فیروز والا تعینات کردیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج ثاقب فاروق کو وہاڑی سے فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے-

فوج اورعدلیہ کے خلاف مواد نشر کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے گی،پیمرا کی الیکٹرانک…

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ملاقات کے دوران پنجاب بھر میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پرتبادلے کا فیصلہ کیا جس کے مطابق فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گجرات سمیت دیگر اضلاع میں کمشنر، ڈپٹی کمشنرز تبدیل کیے جائیں گے آئی جی پنجاب اور کمشنر لاہور کو فوری طور پر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کام نہ کرنے والے محکموں کے سیکرٹریز کو تبدیل کیا جائیگا، ہر محکمے کی ہفتہ وار رپورٹ وزیراعلیٰ خود لیں گے-

پسنجر سیفٹی، سہولیات اور پنکچوئلٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے،سی ای او پاکستان ریلوے

Shares: