پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی منظور
نگراں پنجاب حکومت نے خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 9واں اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب کی نئی ترمیم شدہ راک سالٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔
نگراں پنجاب کابینہ نے خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کو نمک کی کان کنی کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارروائی شروع کرنےکی منظوری دے دی۔ جبکہ کابینہ نے لائسنس منسوخ کرنے سےمتعلق تمام قواعدوضوابط کومکمل کرنے کے لئےکمیٹی تشکیل دے دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
کابینہ ارکان کی جانب سے کہاگیا کہ ماضی قریب میں بغیر بڈنگ اور اوپن آکشن کےذریعےمن پسند کمپنیوں کولائسنس جاری کیےگئے، خلاف ضابطہ لائسنس جاری کرکےقومی خزانےکواربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا۔ کان کنی کیلئے لائسنس کا اجراء کھلی نیلامی کے ذریعے کیا جائےگا۔