پنجاب پولیس نے خیبرپختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا،جبکہ رواں ماہ میں خوارجی دہشت گردوں کا ساتواں حملہ تھا-
باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرحدی علاقوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں سرچ آپریشن پر مامور تھیں جب کوٹ مبارک کے قریب دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سے حملہ کیا حملے میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا ، تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشت گرد پسپا ہو گئے۔
سندھ حکومت نے پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی تیار کر لی ہے،مراد علی شاہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہادری سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،پنجاب پولیس کا ہر جوان سینہ تان کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہا ہے اور ہم دشمن کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیبر پختونخوا سرحد پر ہماری فورس ہر لمحہ چوکس ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے اختلافات: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استعفیٰ طلب