پنجاب کے وزیر کو نااہل کروانے کیلیے ایک اور درخواست الیکشن کمیشن میں جمع

پنجاب کے وزیر کو نااہل کروانے کیلیے ایک اور درخواست الیکشن کمیشن میں جمع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں شہری رانا محمد اسلم نے موقف اختیار کیا کہ غیر دستخط شدہ بیان حلفی کی قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں، سپریم کورٹ جون 2018 کے فیصلے میں بیان حلفی کو کاغذات نامزدگی کا اہم جزو قرار دے چکی ہے۔ درخواست گزار شہری نے موقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے انتخابات میں دستخط کے بغیر بیان حلفی جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کو نامکمل قرار دیکر راجہ بشارت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے، الیکشن کمیشن 2018 کے پی پی 14 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرائے

راجہ بشارت کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور بھی نااہلی کیس زیر سماعت ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی ایک کیس زیر سماعت ہے

قبل ازیں پنجاب کے صوبائی وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نا اہلی کیس میں الیکشن کمیشن میں راجہ بشارت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی درخواست گزار نے کہا کہ راجہ بشارت معزز الیکشن کمیشن کے احکامات کو نہ مان کر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے راجہ بشارت نااہلی کیس میں جواب جمع کروانے کے متعدد بار احکامات جاری کیے۔راجہ بشارت کو کمیشن کی جانب سے جواب جمع کروانے کے 5 بار آخری مواقع بھی دئیے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب نے زرتاج گل کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں کیا اہم منصوبوں کا افتتاح

بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

درخواست گزار نے کہا کہ راجہ بشارت نے 4 اور 27 فروری، 5 ، 12 اور 24 مارچ، 14 اپریل اور 3 جون کو الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی آخری مہلت کے باوجود جواب جمع نہ کروایا۔ راجہ بشارت نے الیکشن کمیشن کے حکم کو سنجیدہ نہ لے کر ہوا میں اڑایا۔ راجہ بشارت نے نااہلی سے بچنے کے لیے کاروائی کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ راجہ بشارت جان بوجھ کر الیکشن کمیشن کے احکامات نہ مان کر توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے۔

درخواست گزارنے کہا کہ راجہ بشارت کے خلاف الیکشن ایکٹ کی دفع 10 آئین کے آرٹیکل 204 اور توہین عدالت آرڈیننس 2003 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے۔ راجہ بشارت کے الیکشن کو سرے سے کالعدم قرار دیا جائے۔

Comments are closed.