پنجاب کے اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی

0
58

پنجاب کے اسانذہ کیلئے خوشخبری آگئی،حکومت نے ریگولر کرنے کا فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب کے اساتذہ کو پہلی اور بڑی خوشخبری سنا دی ، کُل 14 ہزار اساتذہ کی ریگولرائیزیشن کے لئے کام شروع کر دیا گیا.

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بتایا کہ 14 ہزار اساتذہ کو ریگولر کرنے کے لئے فائل دستخط کر کے آگے بھجوا دی ، اپنے اساتذہ سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرنے کیلئے زور و شور سے کام کر رہے ہیں، گزشتہ حکومت کی لاپرواہی اور عدم توجہ کی بدولت چند ماہ میں اساتذہ اور طلبا کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا : مراد راس

مراد راس کا کہنا تھا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو گزشتہ حکومت کی جانب سے مکمل طور پر لاوارث رکھا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام اسی طرح جاری رکھیں گے.

پنجاب کے ہزاروں کنٹریکٹ اساتذہ کا عرصہ سے دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کو ریگولر کیا جائے،اسانذہ کا کہنا تھا کہ وہ کئی سال سے محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں مگر انہیں ریگولر نہیں کیا جارہا،اساتذہ سے گزشتہ دو حکومتوں نے وعدہ کیا مگر انہیں ریگولر نہیں کیا گیا،اب وزیر تعلیم پنجاب نے اسانذہ کو ریگولر کرنے کی نوید سنا دی ہے.جس پر پنجاب کے کنٹریکٹ استاتذہ خوش اور مطمئن ہیں.

Leave a reply