پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی،
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے،بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے،گزشتہ روز خان پور 50، رحیم یار خان، بھکر 49 اور کوٹ ادو میں 48 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا،
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے، پاکستان میں موجود گرمی کی لہر موسمیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے ملاپ کی وجہ سے ہے آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار رہے گی،بالائی فضا میں موجود ہوا کا زیادہ دباؤ اور محدود بادلوں کی موجودگی ہیٹ ویو کا باعث بنتی ہے۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آج بھی شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا، فیصل آباد اور گردونواح میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،طبی ماہرین نے گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایات جاری کی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں.
ہیٹ ویو،حاملہ خواتین زیادہ درجہ حرارت کے دوران باہر جانے سے گریز کریں
دوسری جانب وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے حالیہ برسوں میں پاکستان میں مہلک ہیٹ ویوز کی شدت کا تیزی سے خطرہ بن گیا ہے گرمیوں کے مہینوں میں مہلک گرمی لوگوں کی صحت کو ڈی ہائیڈریشن سے ہیٹ ریشز تک بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے ہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے،کمزور مدافعتی نظام رکھنے کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کیلئے صورتحال زیادہ پریشان کن اور سنگین ہو سکتی ہے لوگوں کو صحت کے پریشان کن مسائل سے ہر ممکن طریقے سے خود کو بچانا ہوگا خاص طور پر صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گرم اوقات کے دوران غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنا ہوگا اگرچہ کوئی بھی شخص ہیٹ ویوز سے متاثر ہو سکتا ہے لیکن حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ حاملہ خواتین زیادہ درجہ حرارت کے دوران باہر جانے سے گریز کریں۔
ہیٹ ویو،بچاؤ کے لئے کیا کرنا چاہئے؟
گرمیوں کا موسم ان دنوں اپنے عروج پر ہے اور پاکستان میں ہر طرف گرمی کی لہر ہے جس کے پیش نظر ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اس سے بوڑھے اور بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور باہر کے ماحول میں کام کرنے والے مزدور بھی۔ گرمی کی لہر کے اس موسم میں براہ کرم چند اہم اقدامات کریں، وافر مقدار میں پانی پیئیں، پسینے میں ضائع ہونے والے الیکٹیو لائٹس کو متوازن کرنے کے لیے او آر ایس کا استعمال کریں، اپنے آپ کو ڈھانپیں، ہلکے رنگ کا لباس پہنیں، دن کے وقت غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں، گاڑی میں کم سے کم بیٹھیں، گاڑی چلانے اور بیٹھنے سے پہلے براہ کرم ہوا کے اخراج کے لیے کھڑکیوں کو تھوڑی دیر کے لیے کھول دیں۔
مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ
اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف
مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست
میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز