پنجاب میں آٹے اور گندم کی صورتحال تسلی بخش قرار
صوبہ بھر میں آٹے اور گندم کی صورتحال تسلی بخش ہے۔اس وقت گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ڈائریکٹر خوراک پنجاب شوذیب سعید نے محکمہ خوراک کے کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ وفاق نے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ وفاق سے دو لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم پنجاب آ چکی ہے اور بقیہ اڑھائی لاکھ ٹن گندم بھی جلد پنجاب پہنچ جائے گی۔
انکا کہنا تھا کہ صوبے میں 15لاکھ میٹرک ٹن کے ذخائر موجود ہیں جبکہ یومیہ 26ہزار میٹرک ٹن کی فراہمی جاری ہے۔ شوذیب سعید نے مزید کہا کہ ل اس وقت ایوریج قیمت 42 سو روپے ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے ٹرکنگ پوائنٹس پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی کو بلیک میل کرنے اور ذخیرہ اندوزوں سے بچایا جا سکے۔ شوذیب سعید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیس کلو کی جگہ دس کلو والے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ خلاف ورزی پر ملوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر خوراک پنجاب نے واضح کیا کہ 1100 سے زائد ملوں کا کوٹہ بند کیا جا چکا ہے گیا اور کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی یا ملاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈائریکٹر خوراک پنجاب نے کہا کہ مارچ میں رمضان المبارک شروع ہورہا ہے اورامید ہے جلد حکومت وقت کی جانب سے رمضان پیکج کا بھی اعلان ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور نسیم افضل نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ روزانہ پانچ لاکھ سے زائد بیگ تقسیم ہو رہے ہیں جبکہ ابھی تک ایکشن لیتے ہوئے پچیس ہزار سے زائد ملوں کا کوٹہ معطل کیا جا چکا ہے اور ایک ہزار سے زائد دکانداروں کے لائسنس منسوخ کیے جا چکے ہیں۔
عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد
کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد
پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا