پنجاب میں نئی بھرتیوں کی منظوری،18 ارب مالیت کے ٹیکسز ختم،انصاف امداد پروگرام کی رجسٹریشن کب سے ؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی اور نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس میں فوری طور پر 10 ہزار سے زائد بھرتیاں کی جائیں گی۔ منظور شدہ خالی آسامیوں کو مراحلہ وار پر کیا جائے گا، پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشنل امور کے لئے 25 کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے، اگلے بجٹ میں مزید 182 گاڑیاں خریدنے کے لئے 75 کروڑ 57 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایک ارب 21 کروڑ روپے سے 318 گاڑیاں رواں مالی سال خریدی جائیں گی،20 کروڑ روپے سے پنجاب ہائی وے پولیس کو 47 گاڑیاں فراہم کی جائیں گی،8 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے 21 گاڑیاں ایلیٹ پولیس کے لئے خریدی جائیں گی،پولیس کے لئے 500 سنگل کیبن پک اپ گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ 45 تھانوں کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کر کے فعال کی جائیں گی، 101 تھانوں کو سرکاری اراضی منتقل کر کے نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی،
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ماضی کے دور میں صحت کے شعبے کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی، موجودہ کٹھن حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے، قوم کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے، اپوزیشن محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو زبانی جمع خرچ کی بجائے میدان میں آنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد معیشت کی بحالی کے لیے 18 ارب روپے مالیت کے ٹیکسز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آن لائن پلیٹ فارم پر جی ایس ٹی ختم کردیا گیا،اربن امموایبل پراپرٹی ٹیکس اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس وقتی طور رپ واپس لے لیا، پراپرٹی ٹرانزیکشن کیلئے سی وی ٹی اور سٹمپ ڈیوٹی 2 فیصد کردی ہے ۔
Under "Economic Stimulus Package" we have decided to waive provincial taxes worth 18 Billion Rs so that our Business community and entrepreneurs should be able to stabilise their business operations when #coronavirus restrictions will be lifted.#PunjabCoronavirusUpdate pic.twitter.com/pZVwws8YoQ
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 31, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہیومن ڈویلپمنٹ سے متعلق کاروبار اور سروسز پر بھی ٹیکس ختم کردیاہے،ہسپتالوں کی سروسز اورکنسٹرکشن سروسز پر عائد جی ایس ٹی بھی ختم کردیا گیا۔
قبل ازیں یکم اپریل سے وزیراعلیٰ پنجاب "انصاف امداد پیکج” کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے،کورونا وائرس سے بیروزگار ہونے والے دیہاڑی دار مزدوروں کے لیےشروع کیےگئے اس پروگرام کی رجسٹریشن کل سےشروع ہو گی. 25 لاکھ خاندانوں کو 4 ہزار روپے بذریعہ Easypaisa ٹرانسفر کیے جائیں گے ،یہ پیکج وفاقی حکومت کے پیکج کے علاوہ ہے
یکم اپریل سے وزیراعلیٰ پنجاب "انصاف امداد پیکج" کی رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے
کورونا وائرس سے بیروزگار ہونے والے دیہاڑی دار مزدوروں کے لیےشروع کیےگئے اس پروگرام کی رجسٹریشن کل سےشروع ہو گی.
تمام درخواستوں کو Ehsaas، BISP، بجلی کی کمپنیوں سمیت مختلف ڈیٹا سےویریفائی کیاجائےگا pic.twitter.com/3Tllx9CjKh
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) March 31, 2020
پنجاب میں مزید 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد658ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی، 5 مریض صحت یاب ہو گئے،ڈی جی خان207،لاہور130،ملتان89اورگوجرانوالہ میں62مریض رپورٹ ہوئے ،راولپنڈی میں44، جہلم 28، رائیونڈ27،ننکانہ صاحب میں 13کیسزرپورٹ ہوئے،فیصل آباد 9،ڈی جی خان اورحافظ آباد میں 5،5کیسزرپورٹ ہوئے،منڈی بہاوَالدین 4، میانوالی اور رحیم یار خان میں 3،3مریض رپورٹ ہوئے،سرگودھا،ملتان،اور وہاڑی میں کورونا وائرس کے2،2کیسز رپورٹ ہوئے
قصور ، اٹک ،نارووال،بہاولنگر،خوشاب،بہاولپور اور لیہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا








