پنجاب میں کرونا سے ہلاکتیں 3 ہو گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے
پاکستان میں کرونا وائرس کے 1235 مریض ہو چکے ہیں، 9ویں شخص کی ہلاکت لاہور میں ہوئی جس کے بعد لاہور میں کرونا وائرس سے 2 ہلاکتیں ہو گئی ہیں، اس سے قبل لاہور میں ایک شخص کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکا تھا جبکہ ایک راولپنڈی میں ہلاک ہوا تھا ،پنجاب میں ہلاکتیں 3 ہو چکی ہیں
لاہور میں دوسری ہلاکت 75 سالہ شخص کی ہوئی جو ٹاؤن شپ کا رہنے والا تھا،اس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، پاکستان میں کرونا وائرس سے سندھ ، بلوچستان، گلگت بلتستان میں ایک ایک، خیبر پختونخواہ میں 3 اور پنجاب میں دو ہلاکتیں ہو چکی ہیں
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ پنجاب میں 408 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ میں 207، ملتان کے قرنطینہ میں 19، لاہور میں 103، گجرات میں 22، گوجرانوالہ میں 8، جہلم میں 19، راولپنڈی میں 14، ملتان ، فیصل آباد ، منڈی بہائوالدین میں3، 3، میانوالی میں 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، سرگودھا، اٹک اور بہاولنگر میں ایک، ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک میں کرفیو نافذ ہے، سندھ حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے، نماز پنجگانہ میں بھی تین سے 5 افراد جماعت کے ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں،پنجاب میں کرفیو کا آج تیسرا روز ہے. سندھ میں کرفیو کا چوتھا روز ہے، بلوچستان حکومت نے بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگا دی ہے
برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب
کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم
کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں اور مارکیٹیں آج بھی بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین آپریشن بھی معطل ہے، شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کے حکم پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔