پنجاب میں لاک ڈاؤن، کتنے دن ہو گی نرمی اور کیا ہو گا بند؟ چوہان نے بتا دیا

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہفتے میں چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کہ پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، پیر، منگل، بدھ، جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہو گی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گےِ۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا بڑے پلازے، شاپنگ سینٹر پورا ہفتہ بند رہیں گے، پنجاب میں نئے فیصلوں کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا.

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

لاک ڈاؤن میں "جوش” نہیں چلے گا، وزیراعلیٰ سندھ

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کرونا لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا تھا. وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت نے چھوٹی مارکیٹیں، دکانیں اور ہارڈ ویئر اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں دکانیں فجر سے شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ خوراک اور ادویات کی دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں ہفتے میں دو روز بند رہیں گی۔ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے

 

پنجاب کے بڑے شہروں میں لاک ڈاؤن رہے گا جاری

Leave a reply