پنجاب میں پرائیویٹ سکولز کھولنے کی محکمہ تعلیم نے دی اجازت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے احکامات کے بعد وزیرتعلیم پنجاب نے نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اوردیگرملازمین کوتنخواہیں دینے کے لیے ایس او پیزجاری کر دیئے
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے20 سے25 اپریل تک اپنا اسکول صرف 4 گھنٹے کھول سکتے ہیں ،نجی تعلیمی اداروں میں پرنسپل اوراکاؤنٹنٹ کواسکول آنے کی اجازت ہوگی،نجی اسکول انتظامیہ بینک کے ذریعے اساتذہ اوراسٹاف کو تنخواہیں دے،
محکمہ تعلیم پنجاب نے ہدایات میں مزید کہا کہ اسکول ایجوکیشن اٹھارٹی پرائیوٹ اسکولوں کوایس او پیزپرعمل درآمدکرائے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیس کی وصولی کے لئے ایک روز دفاتر کھولنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ گریڈ 19 اوراس سے اوپرکے تمام افسران کوپرائیوٹ اسکول کے ایک ایک کمرے میں رکھا جائے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ اتنے لوگ کوروناسے نہیں مریں گے جتنے انکے رویوں،بھوک سے مرجائیں گے،
عدالت نے حکم دیا کہ حکومت 20 اپریل تک نجی اسکولوں کے دفاترعارضی طور پر کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے، عدالت نے حکومت کی جانب سے سکول کے دفاتر عارضی طور پر کھولنے کی اجازت نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا.
عدالت نے کہا کہ افسران کو انکی فیملی کیساتھ بند کیا جائے تو پھرانکو پتا لگے گا کہ تنخواہ نہ ملنے سے کیا مشکلات پیدا ہوتی ہیں، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ سیکرٹری اسکولزنے درخواست گزار کے تحفظات دور کرنےکیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری اسکولزاتنانکما ہے کہ وہ چارلائنیں خود سے تحریر نہیں کرسکتا،
واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے تعلیمی اداروں میں یکم جون تک تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے، پنجاب سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہیں، حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولوںکی فیس میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا جسے بعض سکولوں نے ماننے سے انکار کر دیا، کئی سکولوں نے حکومت کے احکامات مان بھی لئے
سندھ حکومت نے بھی فیسوں میں کمی کی تو پرائیویٹ سکولز عدالت پہنچ گئے جس پر عدالت نے سندھ حکومت کا فیسوں میں کمی کا نوٹفکیشن معطل کر دیا
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید حیدرعلی اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے فیسوں میں کمی کے سرکاری حکم کے حوالے سے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ اسکول فیسوں کا معاملہ بہت حساس ہے،سندھ میں نجی اسکولز 33 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ نجی اسکولز پہلے ہی 10 فیصد مفت تعلیم دے رہے ہیں، اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کر سکتے، نجی اسکولوں میں 20 فیصد کمی کاحکم عدالت میں چیلنج کریں گے۔
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
کاشف مرزاکا کہنا تھا کہ اسکولز فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ قانون سے متصادم ہے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے پابند ہیں. اس فیصلے کو واپس لیا جائے، ابھی تک حکومت نے کوئی نوٹفکیشن جاری نہیں کیا، صرف زبانی احکامات جاری کئے ہیں جس کو مسترد کرتے ہیں، کرونا کے لئے ریلیف فنڈ قائم کیا گیا ہے ،سکولوں کو قرنطینہ سنٹر بنایا جائے، اساتذہ رضاکارانہ طور پر کام کرین گے