پنجاب میں پیٹرول پمپس کے 1264 این او سیز فوری جاری کرنے کا حکم

0
47

پنجاب میں پیٹرول پمپس کے 1264 این او سیز فوری جاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں پیٹرول پمپس کے 1264 این او سیز فوری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پمپس کھلنے سے ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا۔ جبکہ بیروزگاری میں کمی اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر میں پیٹرول پمپس کے عرصہ دراز سے زیر التواء این او سیز یکم مئی تک جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو تمام این او سیز 15 روز میں کلیئر کرنے کی ہدایت کردی، جس کے بعد نئے پیٹرول پمپس کھلنے سے نوجوانوں کیلئے ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں پیٹرول پمپس کیلئے 1264 درخواستیں عرصہ دراز سے التواء کا شکار ہیں، اس نئے حکم کے بعد اب ہر پیٹرول پمپ پر اوسطاً 30 سے 35 لوگوں کو روزگار ملے گا، 1200 سے زائد پیٹرول پمپس کو این او سیز ملنے سے 30 ہزار سے زائد افراد برسر روزگار ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو این او سیز جلد ازجلد دینے اور اجراء میں غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرکے پیٹرول پمپس کے این او سیز فوری دیئے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ این او سیز کے اجراء میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے جس سے شہریوں کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔

Leave a reply