پنجاب میں تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے ا سکول کھول دیں گے،

مراد راس کا کہنا تھا کہ ایک ہی ساتھ ساری کلاسز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ،پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز لگانے کی اجازت دیں گے ،ایک کلاس میں 20 بچوں کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی،15جولائی سے ا سکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،

واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں، تعلیمی اداروں میں 15 جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک کرونا کے کیسز میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے چھٹیاں 15 اگست تک بڑھائی جائیں گی، ابھی تک اسکا نوٹفکیشن تو نہیں ہوا لئکن پنجاب کے وزیر تعلیم نے اعلان کر دیا ہے کہ 15 اگست سے کرونا کم ہوا تو سکول کھلیں گے

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، طلبا کے لئے پی ٹی وی نے بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply