پنجاب میں یوٹیلٹی سٹور کتنے بجے ہوں گے بند؟ نیا حکمنامہ آ گیا

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے یوٹیلٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کا حکم دے دیا

رمضان المبارک میں اب یوٹیلیٹی اسٹورز صبح 9 سےرات 8 بجے تک کھلے رہیں گے. اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا تاکہ شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں۔

مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر کورونا کنٹرول سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری نرخ واضح آویزاں کئے جائیں گے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گاہکوں کیلئے سینٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں لاک ڈاؤن ہے اور کریانہ سٹور سمیت ضروری دکانوں کو نو سے پانچ کھولنے کی اجازت ہے، جبکہ دودھ دہی، چکن شاپ اور سبز فروٹ کی دکانیں 9 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہے

قبل ازیں رمضان کے آغاز پر یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان المبارک کیلئے اشیاکے نئے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں

ماہ رمضان کیلئے ڈھائی ارب وپےکا ریلیف پیکج، 19 اشیاپر سبسڈی دی جا رہی ہے،500گرام کھجوروں کی قیمت میں 10 روپے تک کمی ،80روپے مقرر کر دی گئی،باسمتی چاول کی قیمت میں 5 روپے کمی ،135روپے فی کلو مقرر،ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 3 روپے کمی ،75روپے فی کلوہوگئے

چکی بیسن کی قیمت میں 20 روپے کمی ،140روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا،دال ماش کی قیمت میں 10 روپے کمی ،255روپے فی کلو مقرر کر دی گئی،200گرام لال مرچ کی قیمت میں 18 روپے کمی ،157روپےمقرر،100گرام ہلدی کی قیمت میں 4روپے کمی ،31روپے مقرر،200گرام دھنیہ پاؤڈر کی قیمت میں 9 روپے کمی ،81روپے مقررکر دی گئی

50گرام گرم مصالحہ پاؤڈر کی قیمت میں 6 روپے کمی، 58 روپےکا ہو گیا،50گرام کالی مرچ کی قیمت میں 6 روپے کمی ،51روپے کی ہوگئی،100گرام سفید زیرہ کی قیمت میں 10روپے کمی،89روپے کا ہوگیا،95گرام چائے کی قیمت میں 4 روپے کمی ،91روپے مقررکر دی گئی

Leave a reply