پنجاب میں کورونا کے مزید 132 نئے کیسز

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 1816 کنفرم مریض ہیں۔ کنفرم مریضوں کے اعدادوشمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 577 زائرین سنٹرز، 527 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 49 قیدیوں، 663 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی خان میں 213 زائرین، ملتان میں 359 زائرین، فیصل آباد میں 5 کنفرم زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مرکز میں 398، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 13، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6 اور جہلم میں 10 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ننکانہ میں 2، گجرات 8، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 4 اور لیہ میں 13 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
ترجمان کے مطابق رائے ونڈ اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 تبلیغی ارکان کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے۔

Shares: