پنجاب پنشن فنڈ میں اصلاحات کے حوالے سے جامع پلان طلب

0
124
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب پنشن فنڈ میں اصلاحات کے حوالے سے جامع پلان طلب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی،چیف سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں صوبے کے مالیاتی امور پر بھی غورکیا گیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صوبے کے وسائل میں اضافے کے لئے مقرر کردہ ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت کی،

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب پنشن فنڈ میں اصلاحات کے حوالے سے جامع پلان طلب کر لیا ،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پنشن فنڈکے ذریعے پنشن کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اس کا بہترین مصرف یقینی بنایا جائے۔ اگلے ہفتے متعلقہ حکام جامع پلان پیش کریں۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بانڈز کے اجراء کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی اور پنجاب بانڈز کے اجراء کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ عوام بھی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں – عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری پروگرامز کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ترقیاتی سکیموں اورفلاح عامہ کے پروگراموں پر کام کی رفتار تیزکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تعلیم اور صحت کیساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ہماری حکومت ڈلیوری پر یقین رکھتی ہے۔چ اہداف کا حصول مقررہ مدت میں یقینی بنانا متعلقہ اداروں او رمحکموں کی ذمہ داری ہے۔ ترقیاتی وسائل کا بروقت استعمال ضروری ہے۔ محکمے جاری کردہ فنڈز کا درست اور بروقت استعمال یقینی بنائیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے گروتھ میں اضافے اورسرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔ ترقیاتی حکمت عملی کے ذریعے متوازن علاقائی ترقی کی منزل حاصل کی جائے۔صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ ریونیو میں اضافے سے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولتیں دی جائیں وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو سالانہ ترقیاتی پروگرام اورصوبے کے مالیاتی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی

Leave a reply