مزید دیکھیں

مقبول

دورہ نیوزی لینڈ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے...

پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

گجرانوالہ:ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور...

ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر

کیف: یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ہم...

سحرو افطار میں عمران ،بشریٰ کو کچھ نہیں دیا جا رہا، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف...

پنجاب میں‌ پولیس وردی پہننے پرپابندی عائد کردی گئی

لاہور:پنجاب میں‌ پولیس وردی پہننے پرپابندی عائد کردی گئی ،اطلاعات کےمطابق لاہورمیں پابندی عائد کی گئی ہے گے۔تفصیلات کے مطابق یہ پابندی پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق پنجاب پولیس کے اے آئی جی آپریشنزنے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کوایک مراسلہ بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر فنکاروں نے اسٹیج پہ اداکاری کے دوران پولیس کی وردی کا استعمال کیا تو ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب پولیس نے موقف اختیار کیا کہ فحش اسٹیج ڈراموں میں پولیس کی وردی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے یہ اقدام سٹیزن پورٹل پر درج کرائی جانے والی شکایت پر اٹھایا گیا ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پنجاب پولیس کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فحش اسٹیج ڈراموں میں پولیس کی وردی کا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ قانوناً فحش اسٹیج ڈراموں کے پیش کیے جانے کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ گزشتہ روز ہی اے سی شالیمار نے ایک بیہودہ رقص کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے محفل تھیٹر کو سیل کیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اگر اسٹیج ڈرامے میں کوئی فحش عنصر نہ ہو تو کیا فنکاروں کو پولیس کی وردی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہریوں کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر سب سے زیادہ شکایات کے انبار پنجاب پولیس کے خلاف لگائے گئے تھے۔