ہمیں آزادانہ کام کرنے دیا جائے پنجاب پولیس نے بیورکریسی کی مداخلت کا بھانڈہ پھوڑدیا ، کے پی پولیس ریفارمز ہمیں بھی چاہیں

لاہور : ایک طرف ہم سے نتائج پوچھے جاتے ہیں دوسری طرف ہمیں‌بیوروکریسی سکھ کا سانس نہیں لینے دیتی کدھر جائیں ،اگر ہم سے اچھے نتائج کا مطالبہ ہے تو پھر ہمارا مطالبہ یہ ہےکہ بیوروکریسی سے ہماری جان چھڑائی جائے اور ان کو خواہ مخواہ ہمارے معاملات میں مداخلت کرنے سے روکا جائے ، پولیس ریفارمز کے ڈرافٹ پر افسروں کا شدید ردعمل جاری،

پنجاب کے لیے نئے سیف سٹی پروگرام کے تحت لاہورمیں سیف سٹی میں ڈی آئی جیز ایس ایس پیز اور ایس پیز کا اجلاس، بیوروکریسی کی جانب سے تیارکردہ ریفارمزکی منظوری کی صورت میں عہدوں پر کام نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔پنجاب پولیس نے عمران خان کی کے پی کی پولیس کو فالوکرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ، اس اجلاس میں پولیس افسران کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس ریفارمز پنجاب میں بھی نافذالعمل کیا جائے، جبکہ مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی سمری منظور کرانے کا مطالبہ بھی سامنے رکھا ہے۔

دیسی طریقہ علاج کامیاب ، ایلوپیتھی نے بھی مان لیا ، نمک کے غسل اور گرم کیچڑ سے جوڑوں کے درد میں کمی کی تصدیق کردی

لاہور میں ہونے والے سیف سٹی اتھارٹی میں 25سے زائد ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور ایس پیز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 22 اے اور 22 بی کے تحت مقدمات کے اندراج کا اختیار اعلیٰ عدلیہ نے دیا ہے جبکہ پولیس ریفارمز کے نام پر اختیارات ڈپٹی کمشنر کو دیئے جارہے ہیں، پولیس آرڈر2002ء پر مکمل عملدرآمد مکمل یقینی بنایا جائے۔ 2017ءمیں بھجوائے گئے پولیس رولز کو منظور کیا جائے۔

“ایل ڈی اے کو سہارا دینے کے لیے عثان بزدار بھی میدان میں اتر پڑے ، لیگل ٹیم تشکیل دے دی” لاک ہے

ایل ڈی اے کو سہارا دینے کے لیے عثان بزدار بھی میدان میں اتر پڑے ، لیگل ٹیم تشکیل دے دی

بیوروکریسی کی مداخلت پر ردعمل دیتے ہوئے پی ایس پی چیپٹر کا کہنا ہے کل سی پی او اعلیٰ افسروں کے اجلاس میں واضح کردیا جائے گا کہ اگر موجودہ ریفارمز پر عملدرآمد کروایا گیا تو وہ ایسے سسٹم میں ہرگز کام نہیں کریں گے، کیونکہ ایسی ریفارمز سے پولیس کے اختیارات مکمل طور پر بیوروکریسی کو منتقل ہوجائیں گے۔

مسیحاوں کی نااہلی کا شکارہوگئی حاملہ خاتون ، نواز شریف ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت حاملہ خاتون کی جان لے گئی

اجلاس میں اور بھی بڑی اہم باتیں زیربحث آئیں‌، اس اجلاس میں کہا گیا کہ پولیس ریفارمز کے ذریعے پنجاب پولیس کو خود مختار کرنے کے دعویٰ کوعملی جامہ پہنانے کی بجائے بیوروکریسی پولیس کو بے اختیارکرکے اختیارات اپنے پاس منتقل کرنا چاہتی ہے۔ پولیس افسروں نے کہاہے کہ ان کے اختیارات پر شب خون مارنے کی تیاری کی جارہی ہے جو کسی صورت میں قابل قبول نہیں

Comments are closed.