لاہور: آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس انفارمیشن برانچ (PPIB)کے قیام اور پوسٹوں کے اجراء کیلئے سٹینڈنگ آرڈر جاری کردیا۔ سٹینڈنگ آرڈر پولیس آرڈر 2002کے آرٹیکل 27کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
اسٹینڈنگ آرڈر انفارمیشن مینجمنٹ اور ڈیٹا شئیرنگ کے منظم نظام کو فعال کرنے کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔
مثبت اور پیشہ ورانہ کاوشوں کے ذریعے پولیس کے بہتر اور ذمہ دارانہ تشخص کو اجاگر کرنا ہے۔ میڈیا نمائندگان اور عوام کے ساتھ اعتماد کے رشتے کو مزید بہتر اور مضبوط بنانا ہے۔ پنجاب پولیس انفارمیشن برانچ کا سربراہ ڈی آئی جی رینک کا آفیسر ہوگا۔ پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر پنجاب پولیس کے آفیشنل سپوک پرسن (ترجمان) کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ریجنل، ضلعی اوریونٹس پی آر اوز پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کیلئے پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔
حقائق کی صیحح عکاسی کیلئے میڈیا نمائندگان تک اطلاعات کی ہموار ترسیل کو یقینی بنائیں گے۔میڈیا کے ساتھ گفتگو، پریس بریفنگز اور پریس ریلیز پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر کی منظوری کے بعدجاری ہوگی۔میڈیا تک انفارمیشن پی پی آئی او، ڈی پی آر یا سوشل میڈیا فورمز کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔ ڈائریکٹر پبلک ریلشنز پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا شعبوں کی کارکردگی بارے پی پی آئی او کو رپورٹ دے گا۔
ڈی پی آر میڈیا اداروں اور نمائندگان کے ساتھ اطلاعات کی ترسیل اور پولیس کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے کلوز کوارڈی نیشن رکھیں گے۔ ڈی پی آر میڈیا پر آنے والی خبر سے متعلق اطلاعات کے حصول کیلئے فیلڈ یونٹس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں گے۔ ڈی پی آر میڈیا پر نشر و اشاعت کیلئے معلوماتی فیچرز کی تیاری اور فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی پی آرپرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا شعبوں کی موثر ورکنگ اور مجموعی میڈیا مینجمنٹ کیلئے پی پی آئی او کو معاونت فراہم کریں گے۔
جن اضلاع میں محکمہ اطلاعات کے پی آر او تعینات نہیں وہاں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، یونٹس سربراہان، آر پی اوز اور ضلعی پولیس افسران اپنے ضلع کیلئے ایک پی آر او اور اسکے متبادل کا نام پی پی آئی او کو منظوری کیلئے بھجوائیں گے۔ضلعی پی آر او اے ایس آئی رینک جبکہ جنوبی پنجاب، تمام یونٹس اور ریجن کے پی آر اوز سب انسپکٹر رینک آفیسر ہونگے۔ تمام پی آر اوز کو پیشہ ورانہ امور کیلئے آفس، درکار سٹاف اور ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی۔
تمام پی آر اوز اپنے اضلاع، ریجنز اور یونٹس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس انفارمیشن برانچ سے آپریشنلی کنٹرول ہونگے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پی پی آئی او کے تمام پالیسی فیصلوں اوراختیارات کے نگران ہونگے۔ پی پی آئی او کی معاونت کیلئے جنرل ایگزیکٹو کیڈر سے گریڈ 18 یا 17 کا آفیسر اسسٹنٹ پی پی آئی او کے فرائض سر انجام دے گا







