پنجاب پولیس کا غیر ملکی سیاح پر تشدد، ویڈیو وائرل

0
161
siah

رحیم یار خان پولیس کا غیر ملکی سیاح پر تشدد ، تھانہ صدر کے اے ایس لیاقت نے اٹلی کے سیاح کو تھپڑ جڑ دیا

اے ایس آئی کی اٹالین سیاح کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو ووائرل ہو گئی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا،پولیس اہلکار نے سیاح کیساتھ بد تمیزی کی اور گالیاں بھی دیں , سیاح نے ویڈیو ریکارڈ کر لی ،اٹلی کے سیاح ایلکس دو دیگر غیر ملکی افراد کے ساتھ پاکستان کے وزٹ پر ہیں واقعہ مقامی ہوٹل میں پیش آیا جہاں سیاح ناشتہ کرنے کے لیے رکے تھے – واقعہ کے بعد سیاحوں نے بائی پاس پر اپنا سفر روک دیا ،غیر ملکی ٹورسٹ میں اٹلی ایران کے تین ٹورسٹ شامل ہیں ،وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر ملکی خاتون سیاح کہتی ہیں کہ’ مجھے بتائیں کہ میرے ساتھی کے بال کیوں کھینچے؟ سب نے دیکھا کہ انہوں نے ہمارے ساتھ کیسا سلوک کیا۔‘ سوال کرنے پر پولیس والا بندوق دکھا کر بھاگ جاتا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اے ایس آئی لیاقت علی کے خلاف کارروائی کی جائے گی،پولیس نے بتایا کہ دو سائیکلسٹ صادق آباد کے ہوٹل میں ٹھہرے ہیں جبکہ تیسرا جاچکا ہے سیکیورٹی نہ لینے پر تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا تھا، غیرملکی سائیکلسٹ نے غصے میں پولیس اہلکار پر اسپرے کر دیا تھا، غیر ملکی سائیکلسٹ بھونگ کے علاقے میں جانا چاہتے تھے، پولیس نے بغیر سیکیورٹی جانے سے روکا تھا

ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ پنجاب پولیس کی شر سے غیر ملکی سیاح بھی محفوظ نہیں، کیا ملک میں آئے مہمانوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے؟ کیا یہ ملک کی بدنامی نہیں؟

ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

Leave a reply