مظفرآباد: پولیس نے ملزم باپ کے ساتھ کم عمر بچوں کو بھی حوالات میں بند کردیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن مظفرآباد کی پولیس نے قتل کے مقدمے میں گرفتار کیے جانے والے ملزم کے ساتھ اس کے بچوں کو بھی حوالات میں بند کردیا ہے جن بچوں کو حوالات میں باپ کے ساتھ بند کیا گیا ہے ان میں ایک بچہ محض پانچ ماہ کا ہے جب کہ دیگر بچوں کی عمریں بھی کم ہیں-
سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے جس کی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا ہے تاکہ تفتیش کی جا سکےچاروں بچے رو رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں بھی باپ کے ساتھ حوالات میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قانون کے مطابق بے گناہ بچوں کو حوالات میں بند نہیں کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں بھی راولپنڈی پولیس نے 4 کمسن بچوں پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا راولپنڈی پولیس نے تھانہ ایئرپورٹ میں 4 کمسن بچوں پر مقدمہ درج کیا گیا مقدمہ تھانہ پیر ودھائی کے ایس ایچ او کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا چاروں بچوں پر ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی کے بھتیجے پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تاہم راولپنڈی کی مقامی عدالت نے چاروں بچوں کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی-