کورونا وائرس کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں میں بھی کورونا تیزی سے پھیلنے لگا۔

باغی ٹی وی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر کے 54 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صوبے بھر سے سو سے زائد ملازمین کے ٹیسٹ کروائے گئے۔ 6 پولیس ملازمین کی رپورٹس ابھی تک موصول نہیں ہوئیں، ٹیسٹ کروانے والے 58 ملازمین کی کورونا رپورٹس منفی آئیں ہیں۔ کورونا میں مبتلا پولیس اہلکاروں کا متعلقہ اضلاع میں علاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ رائیونڈ کے دو ایس ایچ اوز کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ جنہیں ایکسپو سینٹر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ لاہور پولیس کی ڈی ایس پی نو لکھا کے آفس سے 3 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ڈسکہ میں 12 پولیس اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Shares: