بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

honey trap

پنجاب پولیس کا کمال،وردی بدل گئی کام نہ بدلے،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا، پولیس اہلکاروں نے شہری کو بلیک میل کر کے 45 لاکھ سے زائد کا بھتہ وصول کر لیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھتہ وصول کرنے والوں میں دو تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں،مقدمہ زیر دفعہ 384٫506٫148٫149اور155 سی دفعات کے تحت عثمان منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ پولیس ملازمین اور لڑکی سمیت 11نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا،مقدمہ میں سب انسپکٹر سابق ایس ایچ او پیرمحل ابتسام الحق ایس ایچ او تھانہ اروتی سب انسپکٹر رضوان نامزد کئے گئے۔ سیکیورٹی آفیسر تھانہ رجانہ وقار شاہ گن مین یحییٰ کانسٹیبل پولیس لائن شہزاد میو ثناء اللہ ،جاوید شیری اور اقرا بی بی بھی مقدمہ میں نامزد ہیں،مقدمہ میں ایک اشتہاری مجرم نازو ہراج اور نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر نیئر شاہ شیرازی بھی نامزد ہے،

درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سائل شریف اور کارو باری آدمی ہےمجھے ایک موبائل فون نمبر سےمس کالز آئیں میں نے انہیں اپنے موبائل نمبری 5856456-0301 سے رابطہ کیا تو اک لڑکی سے بات ہوئی جس نے اپنا نا م کرن شہزادی بتایا،اور اس نےمجھ سے دوستی کرنے کے بہانے سے بات چیت کرنا دینا شروع کر دی، 3 سے 4 دن تک آپس میں بات چیت ہوتی رہی،مورخہ 2003-11-17 کو سائل کو تھانہ سے نوید شہزاد اے ایس آئی نے کال کی کہ آپ کے خلاف اقرا بی بی نے زنا کی درخواست دی ہے چوکی آ کر پیش ہوں،میں نے اپنے جاننے والے پولیس کانسٹیبل شہزاد سے رابطہ کیا،اور نوید شہزاد کی کال بارے بتایا جس پر شہزاد میو نے کہا کہ پریشان نہ ہوں میں تھانے چیک کر کے بتاتا ہوں،تھوڑی دی ربعد شہزاد میری دکان پر آیا،اور کہنے لگاکہ آپ کے خلاف واقعی اقرا بی بی نے درخواست دی ہوئی ہے، جو نوید شہزاد کے پاس زیر سماعت ہے میں موبائل میں اسکی تصویر بنا کر لایا ہوں،میں نے اسکے موبائل میں درخواست چیک کی تو مجھ پر زنا کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا،میں نے دوست پولیس اہلکار کو بتایا کہ میں نہ لڑکی کو جانتا ہوں نہ ملا ہوں، موبائل فون پر چھ سات بار بات ہوئی ہے،شہزاد میو نے کہا کہ پریشان نہ ہوں میں کوئی حل نکال لیتا ہوں،اسکے بعد شہزاد میو نے بذریعہ فون سیکورٹی آفیسر وقار شاہ سے رابطہ کیا،ایس ایچ او میرے گھر آیا اور کہاکہ آپ پر پرچہ ہوتا ہے،ایک ہی حل ہے کہ مدعیہ سے صلح کر لیں،میں نے کہا میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو پرچہ کس بات کا،تو وقار، شہزاد میو سمیت پولیس اہلکاروں نے ایک ساتھ کہا کہ آپ پر پرچہ ہو گیا تو چھ سات ماہ ضمانت نہیں ہو گی،لہذا مدعیہ سے صلح کی کوشش کریں،رضوان ایس آئی نے وقار شاہ،شہزاد میوکو کہاآپ عثمان کو لے جائیں اور صلح کی کوشش کریں، وقار شاہ نے کہا کہ ایک اشتہاری مجرم کو بیچ میں ڈال لیتے ہیں وہ صلح کروا دے گا،وہ مجھے اشتہاری مجرم کے پاس لے گئے جس کے پاس اسلحہ بھی تھا، مجھے کہا گیا کہ 50 لاکھ سے کم میں صلح نہیں ہو رہی، 50 لاکھ دیں اور جان چھڑائیں میں نے کہا میں نے کچھ کیا ہی نہیں،میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں جس پر 30 لاکھ میں بات فائنل ہو گئی،وقار شاہ نے کہا کہ ہم اشتہاری مجرم کے گھر رکتے ہیں آپ پیر محل جا کر رقم لے آؤ،میرے پاس چار لاکھ گھر میں تھے جس پر مجھے کہا گیا کہ باقی 26 لاکھ کا بندوبست کرو،میں نے اپنی گاڑی بیچی جس کی رسید میرے پاس ہے، اسکے بعد پیسے دیئےپھر مجھے کہا گیا مدعیہ مکر گئی ہے، مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کی گئی میں نے 15 لاکھ اور دے دیئے،ایک ہفتے بعد ایس ایچ او نے پھر مجھے واٹس ایپ پرلکھی ہوئی رپٹ بھجوا دی اور مزید رقم کا تقاضا کیا، پولیس اہلکاروں نے خاتون اور اشتہاری ملزم کے ساتھ ملکر مجھے ہنی ٹریپ کیا، بلیک میل کیا اور رقم وصول کی.

8 پولیس مقابلوں میں ہنی ٹریپ کر کے شہریوں کو لوٹنے والے 7 خطرناک ڈاکو ہلاک

قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، ویڈیو وائرل ہو چکی ہے،

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

Comments are closed.