پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر لانگ مارچ میں شرکت پر پابندی عائد

لاہور: آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و اہلکاروں پر لانگ مارچ میں شرکت پر سخت پابندی عائد کردی۔ذرائع کے مطابق ائی جی پنجاب نے مراسلہ سی سی پی او لاہورسمیت صوبہ بھر میں جاری کردیا، جس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پولیس افسران واہلکاروں کی شرکت پر سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے تمام افسران اور اہلکاروں پر لازم ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور کوئی بھی ماتحت افسر یا اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں کاحصہ نہیں بنے، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت ایکشن ہوگا۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ماتحت افسران اور اہلکار سیاسی جلسے جلوسوں کی ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے تقدس قائم رکھیں ۔ کوئی ماتحت افسر اور اہلکار جلسے جلوسوں میں نعرہ بازی بھی نہیں کرے گا اور نہ شرکا کے ساتھ مل کر کسی بھی قسم کا حصہ لے گا، پولیس کی گاڑیاں بھی سیاسی جلسے جلوسوں کے شرکا یا کسی بھی جلسے جلوس کے لیے استعمال نہیں ہوں گی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیاہ ے کہ پولیس کی گاڑیاں اور سامان صرف جلسے اور جلوسوں کے شرکا کی سیکیورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

مراسلے میں سختی سے کہا گیا ہے کہ یونیفارم میں تصاویر لینا اور سوشل میڈیا سائٹس پر عوامی خیالات کے لیے پوسٹ کرنا ممنوع ہے ایسا کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

آئی جی پنجاب کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ‏ پولیس وردی کے وقار اور فورس کے مقدس اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری فرائض انجام دینے کا اعادہ کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دے دی۔

لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو خطاب کے دوران عمران خان نے ’’حقیقی آزادی‘‘ مارچ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک نہیں روکے گی، 26 نومبر کو شفاف انتخابات کا مطالبہ کریں، ساری قوم مل کر ہمارے ساتھ جدوجہد کرے، سب سے اگلے ہفتے پنڈی میں ملاقات ہوگی۔

پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

Comments are closed.