لاہور:وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد”بہت اچھا کھیلے”،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی طرف سے جنوبی افریقہ کو ٹی 20 کے تیسرے اورفیصلہ کن میچ میں ہراکرسیریز جیتنے پرمبارک باد دیتے ہوئے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ بہت اچھا کھیلی
رائے تیموربھٹی نے تیسرے میچ اور سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ کوچنگ سٹاف کوبھی مبارک باد دی
اس موقع پر صوبائی وزیرکھیل رائے تیمور بھٹی کہتے ہیں کہ دونوں ٹیموں نے سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وزیر کھیل پنجاب نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر کھیل پنجاب کہتےہیں کہ محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ پرفارمنس سے متاثر کیاجنوبی افریقہ ٹیم کے دورہ پاکستان پر مشکور ہیں۔
رائے تیمور بھٹی نے دورہ کے دوران بہترین انتظامات پر پولیس، سول اور سیکورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محنتوں سے پاکستان کواللہ نے عزت سےنوازا ہے
صوبائی وزیرکھیل رائے تیموربھٹی کہتے ہیں کہ شائقین اب پاکستان سپر لیگ کی تیاری کریں۔