پنجاب یونیورسٹی، چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

لاہور ۔ 22 جولائی(اے پی پی )پنجاب یونیورسٹی نے شاہنواز کو عربی کے مضمون میں ان کے’السید صدیق حسن خان القنوجی لغو یاً دراستہ خاصتہ البلغتہ فی اصول اللغتہ و مقارنتہ مع المز ھر للسیو طی‘ کے موضوع پر،آصفہ جہانگیر کوساءوتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’افغانستان ۔ انڈیا جغرافیائی سیاسی مفادات : پاکستان کےلئے اثرات 2014-2002))‘ کے موضوع پر،سید ذوالفقار علی عابدیکو زوالوجی کے مضمون میں ان کے’مروج حوت فرسا کی بجائے نباتاتی مواد کی تلخیص اور اس کے اہدافی اور غیر اہدافی مچھلیوں پر اثرات‘ کے موضوع پر اور روبینہ مشتاق کو بائیولوجیکل سائنسز کے مضمون میں ان کے’بیسلیس تھیور نجنسئزر یکمبیٹ کرائی پروٹینز کی پیداوار اور ان کے زہریلے عمل کے طریقہ کار کا تجزیہ‘ کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں ۔

Shares: