پنجاب کے بڑے شہر میں گولیاں چل گئیں، 5 افراد قتل،3 زخمی

0
40
بیٹے کی خواہش، سسرالیوں نے بہو کو سرعام ننگا نہانے پر مجبور کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیچہ وطنی میں معمولی تلخ کلامی پر پیدا ہونیوالا جھگڑے کے بعد 5نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے

چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 108بارہ ایل میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 5 افراد قتل ، تین زخمی ہو گئے،گذشتہ روز معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا جو پانچ افراد کی جان لے گیا۔ مبینہ طور پر چار افراد نے گھر میں گھس کر ثاقب نامی نوجوان کو گولیاں ماردیں ۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

جوابی فائرنگ سے 4 افراد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔جبکہ حملہ آواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان ثاقب جٹ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جاں بحق ہونیوالوں میں محمد اصغر ، محمد حسن ، بنٹو، محمد ظہیر اور ثاقب جٹ شامل ہیں ۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حملہ آوروں کا تعلق 110 بارہ ایل سے بتایا جا رہا ہے ،چیچہ وطنی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر دی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کارروائی کا حکم دے دیا۔

Leave a reply