باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور خان بھٹی کی انٹرنیشنل کرکٹر شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے
شاہد آفریدی نےپنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا۔ وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی نے کھیلوں کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا
پنجاب کے وزیرکھیل رائے تیمور خان بھٹی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ہمارے قومی ہیرو ہیں۔شاہد آفریدی نے سپورٹس سیکٹر میں ہونے والی ڈویلپمینٹ پر حکومت پنجاب کو مبارکباد دی۔
رائے تیمور خان بھٹی کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کی کرکٹ کے لیے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔رواں مالی سال میں پنجاب میں کھیلوں کی سہولیات میں خاطرخواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔گرین سپورٹس پراجیکٹ کے تحت دیہاتوں کی سطح پر کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جائیں گے۔
کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا
لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی
کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کبڈی ورلڈ کپ منعقد کروا کر تاریخ رقم کی۔ کرونا لاک ڈاؤن کے بعد کرکٹ کے حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کروں گا۔ عید کے بعد وزیر کھیل پنجاب اور شاہد آفریدی اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔