باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا
پنجاب میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم 25 ستمبر تک جاری رہے گی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2کروڑ 3 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنرز کو خود فیلڈ میں نکل کرانسداد پولیو مہم کی نگرانی کی ہدایت کی
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشترکہ کاوشوں سے پولیو وائرس کا خاتمہ کریں گے،والدین ٹیموں سے تعاون کریں اور بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں،
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پولیوکیس سامنے آنے پر ڈپٹی کمشنرسے بھی جواب طلب کیا جائے گا- اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنرز اور پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی- پنجاب میں اگر چہ صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ حکام انسداد پولیو کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں –
پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی
سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر
خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری
مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب
پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس پولیو ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کریں، انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں – 50 سال سے زائد عمر کے پولیو ورکرز کو فیلڈ ڈیوٹی سے استثنی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پولیو ورکرز ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی کریں گے – فیلڈ میں جانے سے قبل پولیو ورکرز کی سکریننگ ہو گی- انسداد پولیو مہم کی موثر مانیٹرنگ کی جائے- بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے -انسداد پولیوکے اقدامات سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے- محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے کی انسداد پولیو قطرے لازمی پلائیں – کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیئے۔