پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا،جوبائیڈن
امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے گا۔
باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ 6 روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی امریکہ یوکرین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے، پیوٹن کو اس سے قبل دنیا میں اتنی تنہائی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
رضاکارجلد ازجلد روس کےخلاف لڑائی کے لیے یوکرین پہنچیں:نیٹواوردیگرامریکی اتحادیوں کااعلان
بائیڈن نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا آج آزاد دنیا روسی صدر کو جوابدہ ٹھہرا رہی ہے نیٹو ممالک کے تحفظ کے لیے امریکی افواج بھیج رہے ہیں یورپ روس کے لگژری اپارٹمنٹس اور جیٹس کو منجمد کرے۔
امریکی صدر نے امریکی فضائی حدود کو روس کیلئے بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا۔یوکرین کو اسپورٹ کرتے رہیں گےجب تک وہ اپنے دفاع کے لیے کھڑا ہے پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی دوسری جنگ عظیم کے بعد نیٹو اتحاد دنیا میں امن و استحکام کے لیے قائم کیا گیا۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پیوٹن کو نہیں پتہ اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے کانگریس یوکرین کے لیے مزید اسلحہ اور امداد کی منظوری دے امریکہ اوراتحادی اپنی سرحدوں کا دفاع پوری قوت کے ساتھ کریں گے جمہوریت اور آمریت کی جنگ میں جمہوریت کی جیت ہوتی ہے یقینی بنائیں گے کہ امریکی پابندیوں سے صرف روس کو نقصان پہنچے روسی کرنسل روبل اپنی قدر40 فیصد تک کھو چکی ہے۔
نیٹواورجرمنی کاماسکوسےجنگ روکنےکامطالبہ:برطانوی وزیراعظم کی روس پرتنقید:حالات بگڑنےلگے
امریکی صدرنے کہا کہ روس کا یوکرین پر حملہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا پیوٹن نے بلا اشتعال حملہ کیا اور سفارتی کوششیں ناکام کیں، پیوٹن کا خیال تھا کہ مغرب اور نیٹوجواب نہیں دیں گے ہم نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے آزادی پسند اقوام کا اتحاد بنایا ہم روس کو تکلیف پہنچا رہے ہیں یوکرین کے عوام بڑے حوصلے کےساتھ لڑ رہے ہیں پیوٹن کو میدان جنگ میں وقتی فائدہ ہو سکتا ہے پیوٹن کو طویل عرصے میں اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
جوبائیڈن نے 30ملین بیرل آئل اسٹرٹیجک ریزرو سے جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری سب سے زیادہ توجہ مہنگائی پر قابو پانے پر رہی کورونا کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچا ہماری معیشت اب ٹریک پر ہے لوگوں کی تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کر سکتا چیزوں کی قیمتوں میں کمی کریں تنخواہوں میں نہیں۔
روس کے پاس کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ہی نہیں: روسی وزیر خارجہ کے اس بیان پرمغرب پریشان
دوسری جانب یوکرین نے روس کیخلاف لڑنےکیلئے آنیوالے غیرملکیوں پر سے ویزا پابندی اٹھالی،یوکرین نے روس کے خلاف لڑنےکے لیے یوکرین آنے والے جنگجوؤں پر سے ویزا پابندی ختم کردی۔یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے غیر ملکی شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کے لیے بنائی گئی رضاکاروں کی ‘انٹرنیشنل بریگیڈ’ میں شمولیت اختیار کرلیں۔
غیر ملکی جنگجوؤں کے لیے یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے حکم نامے کے تحت عارضی طور پر ویزا پابندی اٹھالی ہے ، اس طرح روس کے خلاف یوکرین کے دفاع کی جدوجہد میں عملی شرکت کے خواہشمند افراد باآسانی یوکرین داخل ہوسکیں گے۔
یوکرین کی جانب سے یہ سہولت روسی شہریوں کے لیے نہیں ہے اور انہیں حکم نامے میں جارح ملک کے شہری قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکی جنگجوؤں کو یوکرین میں داخلے کے لیے اپنا عسکری پس منظر بتانا ہوگا، اس کے علاوہ انہیں اپنا دفاعی فوجی سازوسامان لانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔