واشنگٹن: امریکی سینیٹرلنزے گراہم کا کہنا ہے کہ اگرکوئی روسی صدرپیوٹن کوقتل کردے تویہ روس اوردنیا کے لئے بہت بڑی خدمت ہوگی۔

باغی ٹی وی : امریکا کی ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرلنزے گراہم کے ٹویٹ میں روم کے حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کے حوالے سے کہا کہ کیا روس میں کوئی بروٹس ہے؟

یوکرین جنگ:روس نے”جھوٹی” خبریں پھیلانے پر 15 سال قید کی سزا کا قانون تیار کر لیا


انہوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی روسی شہری صدرپوٹن کوقتل کردے تو یہ اس کی اپنے ملک اوردنیا کے لئے بڑی خدمت ہوگی۔

جوکچھ ہورہا اس کوختم کرنے کی ایک ہی صورت ہے کہ کوئی صدرپیوٹن کوقتل کردے۔

سینیٹرلنزے گراہم کوروسی صدر سے متعلق بیان پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔


لنزے گراہم نے مزید کہا کہ صرف وہی لوگ جو اسے ٹھیک کر سکتے ہیں روسی لوگ ہیں کہنا آسان، کرنا مشکل ہے جب تک کہ آپ اپنی باقی زندگی اندھیرے میں نہیں رہنا چاہتے، انتہائی غربت میں باقی دنیا سے الگ تھلگ رہنا چاہتے ہیں، اور اندھیرے میں رہتے ہیں تو آپ کو پلیٹ میں قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب روس نے انسانی بنیادوں پریوکرین کے 2 شہروں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پریوکرین کے 2 شہروں ماریوپل اوروولونواخا میں عارضی جنگ بندی کی جارہی ہے ماریوپل اوروولونواخا میں جنگ بندی کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔اس سلسلے میں یوکرینی حکام سے بات ہوگئی ہے۔ شہریوں کے انخلا کے دوران کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ماریوپل کے میئر وادیم بوئیچنکو نے روسی فوجیوں کے حملے اور ناکہ بندی کے دوران انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا-

گیرہارڈ شروڈر روسی کمپنیوں سےعلیحدگی اختیار کریں:جرمن چانسلرکا اپنی قوم کے بڑوں…

Shares: