مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

ماسکو میں ایک بیان کے دوران پیوٹن نے عندیہ...

پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ریلیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لیے پشاور زلمی کا آفیشل ترانہ ’’آیا زلمی‘‘ ریلیز کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ’’آیا زلمی‘‘ ترانے میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان نے شاندار پرفارمنس پیش کی ہے جب کہ ویڈیو میں اداکار علی رحمان بھی نظر آرہے ہیں۔

فلم کےگانےشئیرہونے پرگوگل اور یوٹیوب سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج


پشاور زلمی ترانے کی آفیشل ویڈیو میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل، حسین طلعت اور عثمان قادر بھی ان ایکشن نظر آرہے ہیں۔

ترانہ معروف پشتو سنگر زر سنگا، سنی خان درانی، زارا مدنی، طیب رحمان اور زوہا زبیری نے گایا ہے جبکہ زلمی ترانے کو روحیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے 100 بچوں کے قاتل جاوید اقبال کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز روک دی

’آیا زلمی‘ میں نہ صرف پاپ موسیقی شامل ہے بلکہ اس میں دور حاضر کی ’ریپ‘ موسیقی کا تڑکا بھی شامل ہے اور گانے کے بول اردو کے علاوہ پشتو میں بھی ہیں جو کہ ٹیم کی ثقافتی شناخت کو ظاہر کرتے ہیں۔

نورمقدم کیس :احسن خان ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے

ترانےکو بنانے والی ٹیم کے مطابق ’آیا زلمی‘ کی شاعری، موسیقی اور مناظر استعاراتی زندگی کے تصور کو پیش کرتے ہیں اور اس کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے کہ اندرونی سکون اپنی ذات سے لڑنے کے بعد ہی ملتا ہے ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر اور اینیمیشن کی ہدایات حسن داوڑ نے دی ہے۔

دھن چوری کرنے کا الزام، زلفی خان کونرملا مگھانی نے10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس…