قبائلی ضلع میں سفاری ٹرین منصوبہ دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

0
42

اسلام آباد /پشاور(محمد اویس) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع میں تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے سفاری ٹرین منصوبہ دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

تجارت کے حوالے سے ریلوے حکام کی ایف بی آر حکام سے اہم ملاقات ہوئی ۔جمعرات کو محکمہ ریلوے پشاور کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد یوسف اور ریلوے ھیڈ کواٹر لاہور کے چیف انجینئرز اور ٹیکنیکل ٹیم نے طورخم بارڈر کا دورہ کیاپشاور سے تورخم تک تاریخی ٹریک کی بحالی میں موجود رکاوٹوں کی نشاندہی شروع کی گئی طورخم تک ریلوے ٹریک بحال کرلے فریٹ سروس شروع کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ایف بی آر حکام کے ساتھ انٹیگریڈٹ ٹرانز ٹ ٹریڈ منیجمنٹ سسٹم کو ریلوے سے منسلک کرنے کی ابتدائی رپورٹ جلد تیار کی جائے گی ،

ڈی ایس پشاور کا کہنا ہے کہ پشاور تا تورخم ریلوے ٹریک کی بحالی سے قومی خزانہ کو ماہانہ کروڑوں روپے کی آمدنی حاصل ہوگی ٹریک کی بحالی سے تجارت کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔واضح رہے کہ صوبہ کے پی کے کی کابینہ نے بھی اس ٹریک کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے تا کہ اس پر سیاحتی ٹرین چلائی جاسکے ۔

سفاری ٹرین سفر کے دوران تفریحی سفر سے سیاحوں کو اس صوبے کی تاریخ اور تاریخی مقامات کے حوالے سے جاننے کا موقع ملنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے کو معاشی فائدہ بھی ہوگا۔طورخم کے باشندوں کا کہنا ہے دہشت گردی کے باعث سیاحتی سرگرمیاں بھی تعطل کا شکار رہی امن کی بحالی کے بعد اب سفاری ٹرین پھر سے تفریح کا ذریعہ بن گئی ہے۔

قبل ازیں 29 اکتوبر کو منسٹر آف سٹیٹ علی محمد خان کی درخواست پر وفاقی وزیر برائے ریلوے جناب اعظم سواتی نےاین اے 22 اور درگئی کا دورہ کیا وفاقی وزراء نے سینیٹر جنابفدا محمد خان کے ہمراہ درگئی ریلوے سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا گیا انشاءاللّٰہ بہت جلد درگئی تا مردان اور مردان تا نوشہرہ سفاری ٹرین چلنے کا دیرینہ خواب پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا دہائیوں سے بند ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے وفاقی وزیر کی جانب سے ریلوے حکام کو ہدایات جاری کی گئی اس موقع پر وزیر ریلوے نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئےکہا کہ وہ جلد نوشہرہ درگئی سیکشن میں ریلوے سروس بحال کریں گے سروس کی بحالی سے نہ صرف پیسنجر بلکہ فریٹ سروس بھی مستفید ہو گی. وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وہ اس سیکشن میں جلد سفاری ٹرین بھی شروع کریں گے

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

پاکستان ریلوے کا سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا اقدام

Leave a reply