وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں شامل قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کرا کے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی لوگوں کو ان کاجمہوری حق ملا ہے جس پر قبائلی عوام بھی خوش ہیں، انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی عوام کو ان کے جمہوری حقوق دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے، پرامن الیکشن پر سکیورٹی فورسز بھی مبارکباد کی مستحق ہیں،
انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے اپنا جمہوری حق استعمال کر کے تاریخ رقم کی ہے، قبائلی اضلاع میں عام انتخابات کاانعقاد امن کی جیت ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کو نظر انداز کیا-تحریک انصاف کی حکومت قبائلی اضلاع کے لوگوں کو ترقی کے سفر میں شامل کررہی ہے، واضح رہے کہ قبائیلی علاقوں میں ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے،