ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے قبرستانوں کا نظم و نسق چلانے اور متعلقہ معاملات کی نگرانی کیلئے فلاحی اداروں اور کے ایم سی کے افسران پر مشتمل آٹھ رکنی سینٹرل کمیٹی قائم کردی ہے، یہ کمیٹی قبرستانوں میں قبر کی فراہمی سے لے کر مردوں کی تدفین تک تمام معاملات کی نگرانی کرے گی اور اس دوران غمزدہ خاندانوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تمام قبروں اور تدفین کا ریکارڈ رکھنا اور اس بات کو یقینی بنانا شامل ہے کہ قبرستانوں کی حدود میں کوئی غیر اخلاقی اور غیر سماجی سرگرمیاں وقوع پذیر نہ ہوں، کمیٹی قبرستانوں میں قبروں اور مردوں کی آوارہ جا نوروں سے حفاظت کے لئے بھی ضروری انتظامات کرے گی، مزید براں یہ کمیٹی کراچی کے تمام قبرستانوں کے انتظامات کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو سب کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرے گی تاکہ قبرستانوں کی مستقل دیکھ بھال کا انتظام ہو سکے، کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے منعقد ہوگا اور اس کی رپورٹ بمعہ تجاویز ماہانہ بنیاد پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بھیجی جائے گی، کمیٹی کے کنوینئر/ سیکریٹری سینئر ڈائریکٹر میڈیا کے ایم سی علی حسن ساجد ہوں گے، اراکین کیمٹی میں ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز، ڈپٹی ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم کے علاوہ جے ڈی سی ویلفیئر آرگنائزیشن کے ظفر عباس، الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے منظر عالم، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ریحان یاسین، دعوت اسلامی کے یحی عطاری اور النور ویلفیئر کے محمد خالد نور شامل ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ قبرستانوں کی دیکھ بھال، تدفین کے عمل کو بہتر بنانے، شہریوں کی شکایات کے ازالے اوردیگر معاملات کا جائزہ لینے پر یہ محسوس کیا گیا کہ فلاحی و سماجی تنظیموں کے اشتراک سے قبرستانوں کی بہتری کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ اس اقدام کے دوررس نتائج برآمد ہوں، انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیمیں ان کاموں میں مکمل تعاون کررہی ہیں، شہریوں کو جو بھی شکایات ہوں اس کمیٹی کو بتائیں کمیٹی ان کے ازالے کے لئے بروقت اقدامات کرنے کی ذمہ دار ہوگی، انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی بلاامتیاز و تفریق کام کرے گی، قبرستانوں میں تدفین، انفراسٹرکچر کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، راہداریوں کی درستگی اور شجر کاری، کفن اور مردوں کے اعضاء چرانے کی روک تھام، تدفین کے سرٹیفکیٹ کا اجراء سمیت مختلف معاملات اس کمیٹی کے زیر نگرانی ہونگے جس سے یہ تمام چیزیں شفاف اور بہتر طریقے سے ہوسکیں گی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ چھ منتخب قبرستانوں میں منیجنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں، پہلے مرحلے میں جن 6 قبرستانوں سے کام کا آغاز ہوگا ان میں سخی حسن قبرستان، عیسیٰ نگری قبرستان، محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی، ماڈل کالونی قبرستان، طارق روڈ قبرستان اور النور قبرستان شامل ہیں، منیجنگ کمیٹیاں ان قبرستانوں کا انتظام و انصرام سنبھالیں گی تو صورتحال میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ کراچی کے زیادہ تر قبرستان بھر چکے ہیں اور مزید تدفین کی گنجائش نہیں ہے تاہم لوگوں کا اصرار ہوتا ہے کہ مخصوص قبرستان میں اپنے عزیز و اقارب کی تدفین کریں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہماری کوشش ہوگی کہ شہریوں کو اس بات پر راضی کیا جائے کہ وہ بھر جانے والے قبرستانوں میں اپنے عزیز و اقارب کی تدفین پر اصرار نہ کریں اور انہی قبرستانوں میں تدفین کریں جہاں گنجائش موجود ہے،انہوں نے کہا کہ اسی ہفتے جے ڈی سی اور سیلانی ویلفیئر کے ساتھ نئے ماڈل قبرستانوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے،
مزید دیکھیں
مقبول
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک...
بھارتی فلم دیکھنے کے بعدگاؤں والوں نے خزانے کی تلاش میں قلعہ کھود ڈالا
بھارتی فلم چھاوا دیکھنے کے بعدگاؤں والوں نے...
پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 28 فیصد اضافہ
پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے...
سیالکوٹ: مہنگا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 مقدمات درج، 2 دکانیں سیل
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مہنگا گوشت اور اشیائے...
ڈیرہ غازی خان : میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن، دباؤ یا پردہ پوشی؟ اصل مجرم کون؟
ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)میڈیسن اسکینڈل،حکومتی یوٹرن،...
قبرستانوں کا نظم و نسق چلانے کے لئے آٹھ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی
