قبضہ گروپ کی پولیس پر فائرنگ ، افسر زخمی
باغی ٹی وی : بالا کوٹ ناران میں قبضہ گروپوں کے خلاف پولیس کا آپریشن ہواجس میں کئی ایک زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. بالاکوٹ ناران میں کے ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔بالاکوٹ ناران میں آپریشن کے دوران فائرنگ ہو ئی ۔آج کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی آپریشن کررہی ہے۔رات کو این ایچ اے نے آپریشن مکمل کرلیا تھا۔
پولیس اور قبضہ گروپ کے درمیان فائرنگ #Balakot #LandMafia pic.twitter.com/1BRO3l2vTL
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 9, 2021
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی یاسین جنجوعہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ناران میں تاجروں نے کے ڈی اے کے خلاف احتجاج جار ی رکھا۔ڈی ایس پی کو ناران سے زخمی حالت میں بالاکوٹ ریفر کردیا گیا ۔








