دوہری شہریت،فیصل واوڈا نے ایک بار پھر بڑا قدم اٹھا لیا

دوہری شہریت،فیصل واوڈا نے ایک بار پھر بڑا قدم اٹھا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے دہری شہریت کیخلاف جاری کارروائی رکوانے کیلئے انٹراکورٹ میں اپیل دائر کردی

سینیٹر فیصل واوڈا کی دہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں کارروائی جاری ہے ،سینیٹر فیصل واوڈا نے سنگل بینچ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا ،دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت کے ایک رکنی بینچ نے 12 نومبر کو درخواست مسترد کی،عدالت ایک رکنی بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، درخواست میں الیکشن کمیشن اور درخواست گزار دوست علی کو فریق بنایا گیا

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی ،فیصل واوڈا اور قادر مندوخیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ،فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے وکیل بیمار ہیں سفر نہیں کر سکتے، گزارش ہے کچھ وقت دیا جائے ،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کیس پہلے ہی بہت تاخیر کا شکار ہے ،ممبر کمیشن نے کہا کہ تحریری دلائل دینے کا کہا تھا آج بھی جواب جمع کروا سکتے تھے،فیصل واوڈا نے کہا کہ ذاتی طور پرمہلت طلب کرنے آیا ہوں ،ممبر کمیشن نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ فائل کیوں نہیں لے کر آئے کیس اس طرح نہیں چلتے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فریقین کو کہا گیا تھا حتمی دلائل دے دیں،تحریری دلائل جمع کروانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ہم پرانے دلائل پر فیصلہ دیں گے،اگر آپ کے وکیل نہیں بھی ہیں تو تحریری دلائل جمع کروانے کا بہت کلیئرکہا تھا،درخواست گزاروں نےجو سرٹیفکیٹ دیا تھا کیا آپ اس کو قبول کرتے ہیں؟

فیصل واوڈا نے چیف الیکشن کمشنر کو جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم انہوں نے کیا جمع کروایا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈا سے استفسار کیا کہ آپ اس سرٹیفکیٹ کو تسلیم نہیں کررہے لیکن مانتے ہیں کہ دہری شہریت رکھتے ہیں، فیصل واوڈا نے چیف الیکشن کمشنر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوٹو کاپی ہے اس طرح تو میں بھی فوٹو کاپیاں لے آوں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جب آپ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو کیا آپ شہریت چھوڑ چکے تھے،چیف الیکشن کمشنر نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ آپ کے پاس شہریت ترک کرنے کا تو کوئی ثبوت ہوگا،فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا ،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمیشن کو اس کیس کو ختم کرنا چا رہا ہے،فیصل واوڈا نے کہا کہ جب ایم این اے تھا تو الزامات عائد ہوئے،سیٹ سے مستعفی ہوچکا ہوں،میں ایک سیاسی آدمی ہوں اگر میں سیٹ رکھ رہا ہوتا تو یہ کیس چلے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی اس درخواست پر کمیشن اپنا فیصلہ دے چکا ہے،اگر آپکی کوئی درخواست رہتی ہے تو اس پر بھی فیصلہ کردیں گے،فیصل واوڈا نے کہا کہ میں پانچ جنوری کی تاریخ مانگ رہا تھا،ہائیکورٹ نے دو ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا،اب ہمیں مقدمات نمٹا کر اگلے الیکشن کی تیاری کرنی ہے، کیس کو مزید التواکا شکار نہیں ہونے دینگے،آئندہ سماعت پر کوئی نہ آیا تو فیصلہ محفوظ کر لینگے،الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا نا اہلی کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ملتوی،ن لیگ مفاہمت چاہتی ہے یا منافقت، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ  صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

فیصل واوڈا تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی تھے تا ہم نااہلی کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا اور سینیٹر منتخب ہو گئے تھے

فیصل واوڈا نااہلی کیس، ایک اور مگر آخری موقع مل گیا

Comments are closed.