انتقال کی افواہوں پر قائم علی شاہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے انتقال کی جھوٹی خبروں پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے۔ کیونکہ اس ست قبل سوشل میڈیا پر قائم علی شاہ کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں جس کے بعد قائم علی شاہ وضاحت کے لیے خود سامنے آ گئے۔
سینیئر رہنما وسابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی تندرست و توانااورصحتمند ہیں،خالق کائنات اللّٰہ سے دعا ہے کہ انہیں لمبی عمرعطا فرمائےاوران کا سایہ ہمیشہ ہمارےسر پر قائم رکھے سائیں کی صحت کےحوالے سے غلط نیوز پھیلائی جا رہی ہے،جس کی سختی سےتردیدکرتےہیں @ShahNafisa pic.twitter.com/XOc3EOuLXj
— Amarlal (@AmarlalCK) March 5, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ "سینیئر رہنما وسابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی تندرست و توانااورصحتمند ہیں،خالق کائنات اللّٰہ سے دعا ہے کہ انہیں لمبی عمرعطا فرمائےاوران کا سایہ ہمیشہ ہمارےسر پر قائم رکھے سائیں کی صحت کےحوالے سے غلط نیوز پھیلائی جا رہی ہے،جس کی سختی سےتردیدکرتےہیں”
سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا ویڈیو بیان
مجھے کچھ نہیں ہوا اور میں تندرست ہوں،آج سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلائی گئی، سید قائم علی شاہ
میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کررہا ہوں، سید قائم علی شاہ
(1/2) pic.twitter.com/SDvq2nu9Cj
— Syed Qaim Ali Shah Jillani Fan (@SQaimAliShahFan) March 5, 2023
جبکہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ میں تندرست ہوں اور کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پروگرام میں بھی شریک تھا، پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں، انتقال کی جھوٹی خبریں پھیلا کر عوام میں افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔