قائمہ کمیٹی اجلاس،نسیم شاہ کے تاریخی چھکوں کی تعریف

0
154

نواب شیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا

بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اور افغانستان میچ کا تذکرہ ہوا ،چیئرمین کمیٹی نواب شیر نے کہا کہ میچ جیتنا ہارنا زندگی کا حصہ ہے ،اسپورٹس مین اسپرٹ کا پتہ کھیل کے میدان میں پتہ چلتا ہے افغان شائقین کی طرف سے کرسیاں ماری گئیں جو ٹھیک نہیں تھا،ایشیا کپ پاکستان کا مقدر بنتا نظر آ رہا ہے،

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ حمد آصف زمان نے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی رینویشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،تمام اسٹیڈیمز کو انٹرنیشنل طرز کی بنیاد پر بنا رہے ہیں، مستقبل میں بین الاقوامی مقابلے منعقد کرانے کا پلان ہے، خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے لیے الگ الگ 180 بیڈ کے ہاسٹل قائم ہیں،ہاکی، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، والی بال، سوئمنگ، ہال اور کھیلوں کے کورٹس پر توجہ ہے،اسپورٹس میڈیسن سینٹر پر بھی خاص توجہ دے رہےہیں، بائیونک لیب بنانے جا رہے ہیں،چاہتے ہیں پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بین الاقوامی طرز کی سہولیات ہوں، اسکواش کمپلیکس بھی تقریباً مکمل ہے دسمبر میں یہاں بین الاقوامی مقابلے کرائیں گے، پاکستان نے میڈل جیتے،کھیلوں پر ہم بہت کم خرچ کرتے ہیں ہاکی میں دوبارہ روح پھونکنے کے لیےایک ارب روپے چاہیے،

اجلاس میں نسیم شاہ کے تاریخی چھکوں کی تعریف کی گئی،رکن قومی اسمبلی رشید خان کا کہنا تھا کہ میچ پاکستان ہارنے والا تھا لیکن نسیم شاہ کے چھکوں نے فتح دلائی،ایک دور تھا جب پاکستان کا ہاکی میں نام تھا، محمد آصف زمان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو جرمنی بھیجنا چاہیے وہاں اسے بہترین جیولن بھی میسر ہوگا اور علاج بھی ہوگا،ہاکی کا ایکسیلینس سینٹر بنانے کی ضرورت ہے جہاں سے ٹیلنٹ نکھارا جائے۔ 41ہزار ڈالر کھلاڑیوں کی اینٹی ڈوپنگ پر خرچ کرتے ہیں،جن جن کھلاڑیوں نے میڈل لیے ان سب کی پی ایس بی نے اینٹی ڈوپنگ کروائی

رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے ڈی جی سے سوال کیا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں خواتین کی کتنی تعداد ہے؟ ڈی جی اسپورٹس بورڈ خواتین کی پی ایس بی میں تعداد نہ بتا سکے ،رکن کمیٹی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ ای سپورٹس پر دنیا میں کام کر رہی، پاکستان اسپورٹس بورڈ کیا کررہا ہے؟ ڈی جی نے کہا کہ کمرشل ماڈل کی طرف ابھی نہیں جاسکتے لیکن کوشش جاری ہے،سیف گیمز نہ ہوتی تو جو چند سہولیات اسپورٹس بورڈ میں نظر آرہی وہ بھی نہ ہوتیں، کمیٹی نے پاکستان ا سپورٹس بورڈ سے کھیلوں کے بہانے مختلف ممالک کا دورہ کرنے والوں کی تفصیلات مانگ لیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر کوئی اضافی رکن گیا ہے تو وہ کس بنیاد پر گیا، کیوں گیا؟ کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو رپورٹ جلد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کے باعث توڑ پھوڑ پر کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے سوال کیا ،چیئرمین کمیٹی نواب شیر نے کہا کہ ہاکی گراؤنڈ میں سیاسی جلسہ ہوا جس سے گراؤنڈ کو نقصان پہنچا، پاکستان اسپورٹس بورڈ کیا ایکشن لے رہا ہے؟ ڈی جی نے کہا کہ ہاکی گراؤنڈ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پراپرٹی نہیں ہے وہ پنجاب حکومت کی ہے،نواب شیر نے کہا کہ پراپرٹی پاکستان کی ہے، ہاکی گراؤنڈ میں سیاسی جلسہ میں توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں،

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

Leave a reply